کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں22ارب23کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس186.52پوائنٹس اضافے سے 30044.89پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 12 ستمبر 2014 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس تاریخی 30ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب23کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.13فیصدزائدجبکہ58.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،آئل ، بینکنگ اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30147پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس186.52پوائنٹس اضافے سے 30044.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 409کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 240کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں22ارب 23کروڑ 78لاکھ 58ہزار 467روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب14ارب 47کروڑ 43لاکھ 68ہزار 670روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں16کروڑ 77لاکھ 40ہزار 570شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں66لاکھ 68ہزار230شیئرز زائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے جیلٹ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت19.54روپے اضافے سے 410.40روپے اورنیشنل فوڈز کے حصص کی قیمت 16.75روپے اضافے سے 708.75روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 280.00روپے کمی سے8510.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت79.99روپے کمی سے 1520.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ66ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 66پیسے کمی سے30.55روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ 11ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے اضافے سے8.47روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 167.86پوائنٹس اضافے سے 20767.56پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 355.39پوائنٹس اضافے سے 49347.63جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 69.48پوائنٹس اضافے سے 21990.18پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی