زیورات پر17فیصد سیلز ٹیکس مستر کرتے ہیں،پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز

منگل 18 جنوری 2022 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سونے چاندی کے زیورات پر17فیصد سیلز ٹیکس مستر کرتے ہوئے مجموعی مالیت کے بجائے زیورات کی تیاری اور بناوٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے چاندی کے زیورات پر 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے سونے کے زیورات کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے فی تولہ سے تجاو ز کرجائیگی، پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے زیورات پر 17فیصد سیلزٹیکس مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ جیولری کے کاروبار کے لیے بھی تباہ کن فیصلہ قرار دیا ہے۔

پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے حال ہی میں نافذ کیے گئے 350 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے حوالے سے سونے چاندی کے زیورات پر سترہ فیصد نئے ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سونے اور چاندی کا کاروبار تباہ ہوجائے گا اور غریب اور متوسط طبقہ جو اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے اس مہنگائی کے دور میں بھی چھوٹے موٹے زیورات بنا لیتا تھا لیکن اب اس سترہ فیصد ٹیکس لگنے کے بعد یہ انکی پہنچ سے دور ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے چیئرمین اخترخان ٹیسوری کے مطابق حالیہ سونے کے بھاؤ کے حساب سے سترہ فیصد ٹیکس لگنے کے بعد سونے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرجائے گا۔ اس سے غریب اور سفید پوش طبقہ براہ راست متاثر ہوگا جبکہ سونے چاندی کے زیورات کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد کا روزگار ختم ہوجائیگا اور لاکھوں افراد بیروز گار ہوجائینگے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر خان ٹیسوری نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ سونے پر ٹیکس لگانے کے بجائے سونے چاندی کے زیورات کی بنائی یا تیار ی پر ٹیکس کا نفاذ کریں، جو کہ ہمیں قابل قبول ہوگا۔ انھوں نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس سترہ فیصد ٹیکس کو سونے کے بجائے اسکی تیاری اور بناوٹ پر عائد کری

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں