پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میںرہی ،سرمایہ کاروں کی114ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

اتوار 23 جنوری 2022 00:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میںرہی ،کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45700پوائنٹس سے گھٹ کر45000پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی114ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے کم ہو کر45کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی کی وجہ سی56.56فیصد حصص کی قیمتی ں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتی4دن مندی کا شکار رہی اسی دوران انڈیکس 937.48پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ1دن کی تیزی سے انڈیکس نی192.31پوائنٹس ریکور کئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں745.17پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45763.45پوائنٹس سے کم ہو کر45018.28پوائنٹس ہو گیا اسی طرح250.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17998.51پوائنٹس سے کم ہو کر17747.58پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31329.44پوائنٹس سے کم ہو کر30878.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب14ارب24کروڑ69لاکھ10ہزار731روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب46ارب73کروڑ66لاکھ8ہزار990روپے سے گھٹ کر77کھرب32ارب48کروڑ96لاکھ98ہزار259روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران تیزی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس 45771.28پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مندی کے دبا سے انڈیکس 44274.31پوائنٹس کی پست سطح تک بھی گر گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے 23کروڑ69لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کی17کروڑ34لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طورپر1736کمپنیوںکا کاروبارہوا جس میں سی659کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،982میںکمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،سینر جیکو پاک ،الفلاح کنزیومر،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،حیسکو ل پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،آکٹوپس ڈیجیٹل ،سلک بینک لمیٹڈ ،حب پاور کمپنی ،ایونسن لمیٹڈ ،الشہیر کارپوریشن ،ہم نیٹ ورک ،پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،جہانگیر صدیق کمپنی ،ٹریٹ کارپوریشن ،کوٹ ادو پاور اور ٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ