اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کو پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کے شیڈول ون میں شامل کرنے اور شفاء تعمیر ملت ایکٹ 2012 ء کی منظور ی کے بعد میڈیکل طلباء کے ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے 5 رکنی کمیشن بنانے کے احکامات جاری کر دئیے کیس کی مذید سماعت منگل تک ملتو ی

جمعہ 26 ستمبر 2014 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کو پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کے شیڈول ون میں شامل کرنے اور شفاء تعمیر ملت ایکٹ 2012 ء کی منظور ی کے بعد میڈیکل طلباء کے ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے جسٹس (ر) طارق پرویز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس می مذید سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔

جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کی ایڈیشنل راجسٹرا ر عدالت عالیہ میں پیش ہوئی ۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک قمر افضل جبکہ شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کے لیگل کونسل ر اجہ صائم الحق ستی ایڈوکیٹ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت اینڈ ریگولیشنر کی جانب سے ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمنٹ نے 2012 ء میں شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی ایکٹ کی منطوری دی جس کے بعد باقاعدہ میڈیکل کلاسوں کا اجراء کیا گیا۔ اور شفا ء میڈیکل کالج کا الحا ق بھی شفاء تعمیرملت یونیورسٹی کے ساتھ ہوگیا۔ جبکہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کو شیڈول ون میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔

درخواست گز ار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل طلباء اپنے چار سالہ تعلیم بھی مکمل کرنے والے ہیں ۔ لیکن پی ایم ڈی سی جان بوجھ کر لیٹ کر رہا ہے جس میڈیکل کے طلبا ء کا تعلیمی نقصان ہو رہاہے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی ایکٹ کی منظور ی کے بعد پی ایم ڈی سی کے شیڈول ون میں شامل کرنے ، 2012 ء سے 2014 ء تک پی ایم ڈی سی کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے اور دیگر غیر ضرور ی لیٹ کرنے کے حربے استعمال کرنے کے خلاف جسٹس ر طارق پرویز کی سربراہی میں پانچ رکن کمیشن دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..