حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سنیٹر سید ظفر علی شاہ

منگل 14 اکتوبر 2014 21:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء سنیٹر سید ظفر علی شاہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کا حکومت کو بخوبی احساس ہے اور حکومت ان کے تمام اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے تا کہ سازگار کاروباری حالات پیدا ہونے سے کاروبار کو بہتر فروغ ملے اور معیشت مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کیلئے حکومت کو وقت درکار ہے۔سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت کو ایک کمزور معیشت ورثے میں ملی تھی تاہم حکومت معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے اور اس کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پر امید رہے کیونکہ حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے جو کرششیں کر رہی ہے ان کے مثبت ثمرات جلد ہی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران معیشت کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں حکومت کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر مزمل حسین صابری، سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر محمد اشفاق حسین چھٹہ نے مبارک باد پیش کرنے پر سید ظفر علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تاجر برداری کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایشوز، امن و امان کے مسائل اور توانائی بحران کی وجہ سے کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بہت متاثر ہوئی ہیں جبکہ معیشت کی ترقی کی رفتار بھی سست روی کا شکار رہی ہے لہذا حکومت ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری حکومت کو مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرے گی تا کہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کر کے کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ملک کو طویل عرصے تک 7سے 8فیصد سالانہ ترقی کی ضرورت ہے لہذا حکومت نجی شعبے کی ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا کرے تا کہ کاروبار فروغ پائے جس سے روزگار کے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ادارہ تحقیقاتِ اسلامی پاکستان میں مطالعہٴ قرآن پر نومبر میں قومی کانفرنس منعقد کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق