اطلاعات اورمواصلاتی ٹیکنالوجی سے متعلق تجارتی وفدکے دورے سے پاک امریکہ تجارت اورسرمایہ کاری کے تعلقات کوفروغ ملے گا،امریکی سفیر

منگل 14 اکتوبر 2014 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیررچرڈاولسن اورسرمایہ کارکی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹرمفتاح اسماعیل کی قیادت میں اطلاعات اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کاایک تجارتی وفد13سے 17اکتوبرتک واشنگٹن ،ڈکی سی اورکیلیفورنیاکی سلیکون ویلی کادورہ کررہاہے ،چارروزہ دورے کے دوران یہ وفد،جوپاکستانی حکومت اورتاجروں کے بیس رہنماوٴں پرمشتمل ہے ،امریکہ اورپاکستان کے درمیان تجارت اورسرمایہ کارکی تعلقات کوفروغ دیگا۔

وفددورے کاآغاواشنگٹن میں ایک استقبالیہ سے کریگا،جوامریکہ میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی کی رہائش گاہ پردیاجائیگا۔جس کے بعدامریکی محکمہ خارجہ ،امریکی محکمہ تجارت اورفیڈرل کمیونیکشنزکمیشن کے ساتھ اجلاس ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وفد15سے 17اکتوبرتک کیلیفورنیاکاتین روزہ دورہ کریگا،جہاں وفدکے شرکاء سلیکون ویلی میں معروف کاروبارکے اداروں کے ساتھ تجارتی مواقع کاجائزہ لیں گے ۔

وفدکی مصروفیات میں تعلقات استوارکرنے کی مختلف تقاریب،ممتازامریکی کمپنیوں کے اعلیٰ منتظمین کے ساتھ ملاقاتیں ،مختلف بریفنگزاداروں کے دورے اورمتوقع کاروبارکی شراکت اداروں کے ساتھ باالمشافہ ملاقاتیں شامل ہوں گے ۔12ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران یہ امریکی سفیررچرڈاولسن کی قیادت میں دوسراتجارتی وفدہے ،نومبر2003ء میں وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی اورامریکی سفیررچرڈاولسن کی مشترکہ قیادت میں تیل وگیس کی سترہ پاکستانی کمپنیوں نے ہیوسٹن کادورہ کیاتھا۔

امریکی اورپاکستان کمپنیوں نے تجارتی وفدکے دورے کوایک بڑکی کامیابی قراردیاتھااوراس دورے کے نتیجے میں لاکھوں ڈالرمالیت کے کاروبارکے معاہدے طے پائے تھے ۔امریکی سفیرنے تجارتی وفدکے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کی پھلتی پھولتی پاکستانی صنعت میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں اوریہ تجارتی وفدان امکانات سے مستفیدہونے میں مددگارثابت ہوگا۔

یہ تجارتی دورہ اطلاعات اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ اورپاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کوفروغ دینے اورتجارت وسرمایہ کارکی بڑھانے کیلئے ترتیب دیاگیاہے جیساکہ دونوں ممالک نے تجارت وسرمایہ کارکے امریکی فریم ورک معاہدے کے مئی 2014ء میں ہونے والے کونسل اجلا س کے بعدعزم کیاتھا۔(یاسرعباس

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی