غذائی قلت اور خوراک کی حفاظت ملک ِ پاکستان کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے،مقررین

جمعرات 16 اکتوبر 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) غذائی قلت اور خوراک کی حفاظت ملک ِ پاکستان کیلئے ایک خطرہ بن چکی ہے۔ یہ خطرہ خوراک کی پیداوار بڑھانے سے نہیں بلکہ خوراک حاصل کرنے کے دیگر ذرائع تک رسائی ہموار کرنے سے کم ہو سکتا ہے۔خوراک کی حفاظت کے موضوعات سے متعلق ماہرین اور علم دانوں نے عالمیِ یومِ خوراک کے دن پر منعقدہ ایک مقامی سکول نقش ونگاری کے مقابلے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سال کے موضوع "خاندانی کاشتکاری" کے موضوع پر سینٹ جانز سیکرڈ ہارٹ سکول اور ٹیلنٹ سکول سِسٹم کے طلباء و طالبات نے نقش ونگاری کے مقابلے میں شرکت کی اور خوراک کے عالمی دن کو منایا۔شرکاء نے پروگرام کے بعد ہا تھوں میں بینر تھامے ایک کلو میٹر تک واک بھی کی۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کو انڈس کنسورشیم اور آکسفیم پاکستان نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔

پچھلے سال اقوام ِ متحدہ نے سال 2014 کو خاندانی کاشتکاری کا بین الاقوامی سال مقر رکیا تا کہ خاندانی سطح پر کاشتکار قدرتی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے خوراک کی حفاظت سے متعلق مسائل اور غذائی قلت کو ختم کرنے میں مدد دے سکیں۔ قومی غذائی سروے 2014 کے مطابق تقریباً 60فیصد آبادی کو خوراک کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ جن میں سے 50 فیصد عورتیں اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اور تقریباً 35 فیصد بچوں کی اموات کا تعلق اسی غذائی قلت سے ہے۔انڈس کنسورشیم ، آکسفیم پاکستان کے ساتھ مل کر GROW مہم چلا رہا ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو درپیش خوراک کی عدم دستیابی اور غذائی قلت جیسے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں نوجوانوں ، عورتوں اور بچوں کو اُن کے صاف اور صحت مند خوراک تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔حالیہ سال "خوراک کے عالمی دن "کے موضع "خاندانی کاشتکاری "، گھریلو کاشتکاروں اور چھوٹے کسانوں کے حقوق کو نمایاں کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ موضوع تمام دنیا کے خاندانی کاشتکاروں کے ذریعے غذائی قلت ، خوراک کی عدم دستیابی غربت اور بھوک کو ختم کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتی ہے۔خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے ذریعے گھریلو سطح پر سبزیاں اور اشیائے خوردونوش کی پیداوارکو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی اہمیت کا حامل ہے۔ خوراک کی عدم فراہمی اور غذائی قلت کی وجہ سے ملک میں انتشار حتیٰ کہ سیاسی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اگر کہیں بھی خوراک کی عدم دستیابی ہو تو وہ امن و عامہ کے لئے ایک خطرہ بن سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..