کوریاپاکستان کے انرجی اور آئی ٹی سیکٹر میں جوائنٹ وینچرز، سرمایہ کاری کاخواہشمند ہے،کورین سفیر سوسانگ پیو

پیر 23 مئی 2022 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان میں کوریا کے سفیر سو سانگ پیو نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی تاجربرادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ملکوں میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کریں، اس حوالے سے کورین سفارتخانہ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے انعقاد میں بھرپور معاونت کرے گا۔

یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی پاکستان کوریا بزنس کونسل کے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کوریا کے قونصل جنرل کم ہیک سنگ، چیئرمین پاکستان کوریا بزنس کونسل سہیل نثار،ڈائریکٹرز وممبرز عابد نثار،حسن سہیل، ہلال آفریدی،سہیل عثمان، افتخار اشرف، مزمل سہیل،شہزاد اسلم،سلیم گوڈیل، بابر خان، نوید مظہر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

کورین سفیر نے پاکستان کے انرجی اور آئی ٹی کے شعبوں کو جوائنٹ وینچرز اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ کہ کورین سرمایہ کار پاکستان میں انرجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ کوریا کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان توانائی کے بحران پر باآسانی قابو پا سکتا ہے نیز آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات سے اپنی معیشت کو بھی تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتا ہے۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی پاک کوریا بزنس کونسل کے چیئرمین سہیل نثار کی دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایف پی سی سی آئی کی پاکستان کوریا بزنس کونسل کے12سالوں سے مسلسل چیئرمین سہیل نثار نے کہا کہ دنیا کی نویں بڑی معیشت کوریا پاکستان کا ایک قابل بھروسہ اور مضبوط پارٹنر ہے۔

کوریا پاکستان میں کم ازکم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اگر دونوں جانب سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کی حقیقی صلاحیتوں کے مطابق کوششیں کی جائیں تو پاکستان اور کوریا کی معیشتوں کو نہ صرف زبردست فوائد حاصل ہوں گے۔ کوریا پاکستان کے ساتھ تقریبا 50 اسمال اسکیل یونٹس لگانے اور جوائنٹ وینچرز کا خواہش مند ہے۔ کورین تاجربجلی سے چلنے والی موٹر بائیک، رکشے، گاڑیوں میں بھی جوائنٹ وینچرز میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کے علاوہ کوریا پاکستان سے300 سے400 ملین ڈالر کی آئی ٹی خدمات بھی درآمد کرنا چاہتا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات کوزبردست فروغ ملے گا۔

چیئرمین پاکستان کوریا بزنس کونسل نے پاکستان، کوریا کے مابین ایف ٹی اے پی ایف وائے،ڈی ٹی وائے چیپٹر5402-4700،5402-3300 ودیگرکو جلدازجلد وعدے کے مطابق طے کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ کوریاپھلوں کی 20ہزار ٹن کی مارکیٹ ہے۔ ہم نے کوریا کے لیے آموں کی برآمدات کھلوائی لہذاآم کی برآمدات کے حوالے سے حکومت آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ٹریڈر کو بھی آم برآمد کرنے کی اجازت دے جبکہ سبزیوں، منجمدپھل کی بھی کوریا میں بڑی ڈیمانڈ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ