پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کااضافہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد  کااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی نئی قسط ملنے کے امکانات روشن ہونے اور ملکی معیشت کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں کے دم توڑنے سے جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 42500پوائنٹس سے بڑھ کر42800پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 71کھرب روپے سے تجاوز گیا، کاروباری تیزی کے باعث60.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیلی کام ،فوڈز سمیت دیگر شعبوںمیں خریداری کی وجہ سے تیزی رونما ہوئی اور مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی۔

(جاری ہے)

کے ایس ای100انڈیکس میں 319.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42541.71پوائنٹس سے بڑھ کر42861.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 133.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16143.03پوائنٹس سے بڑھ کر16276.12پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29026.85پوائنٹس سے بڑھ کر29257.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب 6کروڑ99لاکھ 59ہزار3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب66ارب 29کروڑ69لاکھ89ہزار418روپے سے بڑھ کر 71 کھرب 23 ارب 36 کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار421روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو13ارب روپے مالیت کے52کروڑ76لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو9ارب روپے مالیت کے 34کروڑ70لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے223کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور14کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک 6کروڑ40لاکھ ،پاک ریفائنری 5کروڑ56لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ15لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ13لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میض کے بھا میں390.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 9900.00روپے ہو گئی اسی طرح 74.24روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1074.25روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک کے بھا میں43.47روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر536.53روپے ہو گئی اسی طرح20.58روپے کی کمی سے تھل انڈسٹریز کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو کر253.91روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر