راولپنڈی، نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے” سہولت سنٹر“ قائم

پیر 20 اکتوبر 2014 00:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)شہریوں کی سہولت کے لیئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے” سہولت سنٹر“ قائم کر دیا گیا ”سہولت سنٹر“ نے آج سے باقاعدہ ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا اس سہولت سنٹر میں ایکسائز کا عملہ عوام الناس کے لیئے اپنی خدمات سرانجا م دے گا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتا یا کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ڈرائیونگ لائسنس،لرننگ کے اصول اور دیگر امور کے سلسلے میں آنے والے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے اصول کے ساتھ ساتھ اس” سہولت سنٹر“ کے ذریعے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بھی کر وا سکیں گے انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ شہری محکمہ ایکسائز سے متعلقہ کسی بھی قسم کی معلومات مثلاََ ٹوکن ٹیکس اور دیگرمعلومات بھی حاصل کر سکیں گے انہوں نے بتایا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کو ٹریفک اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مکمل سہولیات فراہم کرنا ہے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں آ ج سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ” سہولت سنٹر“ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے اصول اور دیگر معلومات کے علاوہ اس سہولت سنٹر کے ذریعے ا پنی نئی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بھی کروا سکیں گے واضع رہے کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سہولت سنٹر کا قیام چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی بھر پور کاوشوں کا نیتجہ ہے جو کہ صرف اور صرف عوام الناس کے فائدے کے لیئے ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان