لاہور ہائیکورٹ، شاہدرہ میں لاری اڈا کی تعمیر کے نام پر چار سکولوں کی مجوزہ مسماری کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب

منگل 21 اکتوبر 2014 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ میں لاری اڈا کی تعمیر کے نام پر چار سکولوں کی مجوزہ مسماری کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شاہدرہ میں لاری اڈا کی تعمیر کے لئے اس علاقے میں موجود تاریخی حیثیت کے چار سکولوں کو گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس اے کے تحت ریاست کسی بچے کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

شرح خواندگی میں کمی کے باعث ملک پہلے ہی حقیقی ترقی کے ثمرات سے محروم ہے مگر اسکے باوجود مزید سکول تعمیر کرنے کی بجائے پہلے سے موجود سکولوں کو گرانے اور انہیں دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جو کہ بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سکولوں کو گرانے سے روکتے ہوئے انتطامی حکم کالعدم قرار دیا جائے اور اس علاقے کے بچوں کوگھروں کے قریب تعلیم جیسی نعمت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ نومبر کے لئے جواب طلب کر لیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی