قوی اشارے ہیں کہ آئی ایم ایف کی آنے والی قسط کے اجراء کے بعد روپیہ مزید 5 فیصد تک بڑھ سکتا ہی: عرفان اقبال

بدھ 17 اگست 2022 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے ہونے والی کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے فوائد کو فوری اور مکمل طور پر صارفین تک منتقل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واحد تیز رفتار اقدام ہے جس سے حکومت پاکستان کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری کو کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے تاکہ ان کے کاروبار کرنے کی لاگت کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی 2022 سے روپے کی قدر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس بات کے قوی اشارے ہیں کہ آئی ایم ایف کی آنے والی قسط کے اجراء کے بعد روپیہ مزید 5 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرفان اقبال شیخ نے واضح کیا کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مسلسل گراوٹ ہو رہی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر کموڈیٹی کی قیمتوں میں تیزی کے سائیکل کا کسی حد تک خاتمہ اور کساد بازاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے مجموعی اثرات کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ حکومت ان عوامل سے فائدہ اٹھا کر عوام اور تاجر برادری کو یکساں طور پر عبوری ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی برآمدات میں خطرناک حد تک 24 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ سب سے اہم عوامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی برآمدات اور زرمبادلہ کی کمائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ