سرگودھا ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت 5 فیصد کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پیر 17 نومبر 2014 19:35

سرگودھا ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت 5 فیصد کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت 5 فیصد کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے صوبہ بھر کے ُڈائریکٹرز ‘ ای ٹی اوز‘ چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کردی گئی ہے سیکرٹری پنجاب لاء اینڈ پالیمینٹرین آفیئرز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید عبدالحسن نجمی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبری Legis:13-4/200/ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس یکمشت جمع کرانے پر پانچ فیصد رعایت کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا حکم دیا گیا ہے یکم دسمبر سے عدم ادائیگی پراپرٹی ٹیکس پر مکمل رقم بشمول جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا اکتوبر سے لاگو ہونے والا سرچارج اب یکم دسمبر سے لاگو ہو گا عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دفاتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈویژن بھر میں اتوار کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ لوگ رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کے بل حاصل کر سکیں لہذا پراپرٹی ٹیکس کے مالکان کو اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے یکمشت ٹیکس جمع کروانے کیلئے حکومت کی اس پیش کش کا بھر پور فائدہ اٹھاناچاہیے تاکہ یکم دسمبر سے لاگو ہونے والے جرمانے ودیگر سخت تادیبی کاروائی سے بچ سکیں ساتھ ہی ساتھ صوبہ بھر ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں نمایاں جگہ پر بینرز آویزاں کریں تاکہ عوام کو آگاہی فراہم ہو اور وہ اپنے ذمہ ٹیکس 5 فیصد رعایت کیساتھ جمع کرائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی