بیلارس پاکستان میں ٹریکٹرزوپرزوں کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے تیار ہے، ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر الیا کانا پلیو

منگل 25 اکتوبر 2022 20:20

بیلارس پاکستان میں ٹریکٹرزوپرزوں کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے تیار ہے، ڈپٹی ہیڈ آف مشن  مسٹر الیا کانا پلیو
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2022ء) پاکستان میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن بیلارس مسٹر الیا کانا پلیو نے کہا کہ بیلارس پاکستان میں ٹریکٹروں اور پرزوں کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل شعبہ کیلئے مصنوعی یارن اور فائبر بھی درآمد کیا جا سکتا ہے۔

منگل کوفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے تحت ایک وفد منسک جا رہا ہے جہاں وہ سائنس اور ٹیکنالوجی ایکسپو میں شرکت کرے گالہٰذافیصل آباد چیمبر کے ممبرز بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال فوڈ ایگزی بیشن بھی ہوگی جس میں فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو بھی شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلارس کی کیمیکل کی صنعت نے زبردست ترقی کی ہے جو مصنوعی یارن اور فائبر تیار کر رہی ہے،اس کی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا سے قبل پاکستان ہر سال دو سے تین ہزار ٹریکٹر درآمد کرتا تھا مگر اب ہمیں ڈسٹری بیوٹر نہیں مل رہاجبکہ ان کی مقامی طو رپر تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے بھی شروع کئے جا سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر الیا نے کہا کہ اس وقت 30،40پاکستانی طلبہ بیلا رس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ایکسچینج پروگرام کے تحت اِن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ شنگھائی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکوکے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر غور کرے گا۔

سفید چنوں کی درآمد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر الیا نے کہا کہ مغرب اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سی اشیا برآمد نہیں کی جا سکیں تاہم زمینی روٹ کے ذریعے افغانستان اور ایران کے راستے تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے زوم پربی ٹو بی میٹنگ کرانے کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس کے ذریعے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کے درمیان براہ راست رابطوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بینکنگ چینلز کو بہتر بنانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹرخرم طارق نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر کا مختصر تعارف پیش کیا اور کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے تاہم پوری قوم وطن عزیز کی از سر نو تعمیر کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری متاثرین کی بحالی کیلئے دور دراز علاقوں میں ایف سی سی آئی ٹاؤن تعمیر کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں دس ہزار ایکڑ پر ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جا رہی ہے جہاں بیلارس ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی مشترکہ منصوبے شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلارس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں جہاں زخمیوں کی طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ بیلا رس کے قونصلرمسٹر لیا نیڈ ہولوب نے جنگ کی وجوہات پر مختصراً روشنی ڈالی اور کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے اس کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سابق نائب صدر بلال وحید شیخ، اظہر چوہدری، محمد طیب، سیف القہار، محمد فاضل، میاں عبدالوحید، سہیل بٹ اور دیگر ممبران نے حصہ لیاجبکہ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بیلارس کے ہیڈ آف مشن مسٹر الیاکانا پلیو کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔آخر میں سابق صدر سید ضیا علمدار حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹیکس نظام میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ‘ کاشف انور

ٹیکس نظام میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ‘ کاشف انور

سیالکوٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب کا چیمبر آف کامرس میں سب پوسٹ آفس کا افتتاح

سیالکوٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب کا چیمبر آف کامرس میں سب پوسٹ آفس کا افتتاح

میزان بینک نے میزان ایکسچینج کا آغاز کردیا

میزان بینک نے میزان ایکسچینج کا آغاز کردیا

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کردی

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کردی

پاکستان کے پاس ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کے علاوہ کوئی راستہ ..

پاکستان کے پاس ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کے علاوہ کوئی راستہ ..

ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 54.72 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 54.72 فیصد اضافہ

ملکی درآمدات پر مال برداری  اور انشورنس  اخراجات کے حجم میں  جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  اضافہ ریکارڈ ..

ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اضافہ ریکارڈ ..

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں  6.49 فیصد  کی کمی

موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں 6.49 فیصد کی کمی

پاکستان اورمشرقی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں  رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں ..

پاکستان اورمشرقی ایشیاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 151پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 151پوائنٹس کی کمی

5لاکھ سےزائد انکم والےایمپلائرز کے لئے ورکرزویلفیئ فنڈ کےتحت 2فیصد کی ادائیگی لازمی قرار دیدی گی، صدرفیصل ..

5لاکھ سےزائد انکم والےایمپلائرز کے لئے ورکرزویلفیئ فنڈ کےتحت 2فیصد کی ادائیگی لازمی قرار دیدی گی، صدرفیصل ..

دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے  10 ماہ میں 21 فیصدکی کمی ریکارڈ

دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 21 فیصدکی کمی ریکارڈ