ٹیوٹاہنر مندوں کو بیرون ممالک روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریگی‘ عرفان قیصر شیخ،

صوبہ پنجاب میں بیروزگاری کاخاتمہ‘ غیر ملکی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا‘ چیئر پرسن ٹیوٹا کا افسران سے خطاب

منگل 16 دسمبر 2014 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) فارغ التحصیل ہنر مندوں کو بیرون ممالک روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ اس وقت ملکی انڈسٹری میں ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل ہنر مندوں کی کھپت ہو رہی ہے مگر بیرون ممالک کو ماہر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے تھے ۔

اس فیصلے پر عملدآمد کرنے کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں فارن پلیسمنٹ سینٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارچیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے فارغ التحصیل ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے افسران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپرٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس وقت مڈل ایسٹ میں ہنر مندوں کی اشد ضرورت ہے مگر ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ نوجوانوں کی رسائی بیرون ممالک نہ ہونے کے باعث انہیں روزگار میسر نہیں ہو رہا تھا۔

ٹیوٹا بیرونی ممالک کے ساتھ موثررابطہ کرکے انکو اپنے اداروں سے ہنر مند فراہم کرے گی تاکہ انہیں ماہر افرادی قوت کی یقینی دستیابی ہوسکے۔ٹیوٹا پنجاب کے ان اقدامات سے نہ صرف ملکی سطح پر بیروزگاری کاخاتمہ بلکہ غیر ملکی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ دو سال تک ٹیوٹا اداروں میں موجودہ تعداد کو بڑھا کر 4لاکھ تک لے جایا جائے گا۔

گزشتہ سال کے دوران 98500نوجوانوں نے تربیت حاصل کی مگر اس میں سے صرف 50فیصد نے روزگار حاصل کیا اور جدید نصاب میں فنی تربیت حاصل نہ کرنے والوں کو روزگار نہیں مل سکا۔پرانے کورسز میں غیر ضروری اور غیر فائدہ مندنصاب کو ختم کر کے جدید کورسز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ، متعلقہ انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ڈونرایجنسیوں کی مشاورت حاصل کی جائے گی ۔ 3اور 6ماہ دورانیہ کے مزیدجدیدکورسز میں شروع کئے جائیں گے تاکہ پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان مختصر دورانیہ میں ہنر سیکھنے کے بعدا پنے کاروبار کا آغازیا صنعتی اداروں میں روزگار کے یقینی مواقع حاصل کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی