کراچی،پانچ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم46.1فیصد اضافے سے60 کروڑ 51 لاکھ ڈالرہوگیا،

گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 42 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی

منگل 16 دسمبر 2014 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) کے دوران پاکستان میں ہونے والی نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم46.1فیصد کے اضافے سے60 کروڑ 51 لاکھ ڈالرہوگیاجبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 42 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس عرصے میں غیرملکی نجی شعبے کی اسٹاک مارکیٹ اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 63کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 34 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال جولائی سے نومبر کے اختتام تک نجی شعبے کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 37 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا جبکہ 94کروڑ 84لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا،گزشتہ مالی سال اس عرصے میں 84کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ 49کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جولائی سے نومبر تک اسٹاک مارکیٹ میں 20 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ سال پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں اضافے کے بجائے پہلے کی گئی سرمایہ کاری میں سے بھی 95 لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا تھا۔

نومبر کے مہینے میں ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 5کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان میں غیر ملکیوں نے نئی سرمایہ کاری کی بجائے 2 کروڑ 47لاکھ ڈالر نکالے تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی