آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے واٹر سیکٹر انجینئرز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،

پانچ روزہ ورکشاپ کا مقصد سندھ طاس کا دریائی اور نہری نظام بہتر طور پر چلانے کیلئے پاکستانی انجینئرز کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا تھا

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:19

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پانچ روزہ واٹر ریسورس ماڈلنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں واٹر مینجمنٹ کی شاندار روایت کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ورکشاپ کا اہتمام آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کامن ویلتھ سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ ورکشاپ کیلئے اشتراک کرنے والے دیگر آسٹریلوی اداروں میں ای واٹر اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسی لنس اِن واٹر ریسورس مینجمنٹ شامل تھے۔

ورکشاپ کے پاکستانی شرکاء کا تعلق واٹر سیکٹر کے اہم اداروں بشمول واپڈا، ارسا، انڈس واٹر کمشنر پاکستان، محکمہ موسمیات، منصوبہ بندی کمیشن، صوبائی محکمہ ہائے آبپاشی کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں سے تھا۔ورکشاپ میں واٹر سیکٹر کے پاکستانی انجینئرز کو کمپیوٹر ریور ماڈلنگ کی نئی تیکنیک سے متعلق تربیت دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس تربیت کے باعث انجینئرز کی استعدادِکار میں اضافہ ہوگا اور وہ سندھ طاس کے دریائی اور نہری نظام کو بہتر طور پر چلانے کے قابل ہو سکیں گے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ ورکشاپ واٹر سیکٹر میں پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی تعاون کو مزیدفروغ دینے کا باعث بنے گی۔ورکشاپ کا افتتاح چیئرمین ارسا راقب خان نے کیا ، جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل منیجر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) واپڈا خان محمد ابڑو تھے ، جنہوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ