ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا

انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30.50روپے بڑھ گیا

ہفتہ 28 جنوری 2023 23:11

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 33.50روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30.50روپے بڑھ گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر پر سے کیپ ہٹاتے ہی ڈالر نے روپے کی قد کو گرادیا اور بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران دوران اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر230روپے سے بڑھ کر264روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر240روپے سے بڑھ کر271روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں16.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275روپے سے بڑھ کر291.50روپے ہو گئی جبکہ20روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 312روپے سے بڑھ کر332روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ