گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا

الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دس برانچز کے ساتھ باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے

منگل 26 مارچ 2024 17:29

گورنر اسٹیٹ بینک نے الحبیب ایکسچینج کمپنی کا افتتاح کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2024ء) الحبیب ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دس برانچز کے ساتھ  باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔
گزشتہ سال ستمبر میں بینک الحبیب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر 1 بلین پاکستانی روپے  کے سرمائے سے  ایک کُل ملکیتی ذیلی کمپنی کے طور پر ایکسچینج کمپنی کے قیام کی منظوری دی تھی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس کے اجراء اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے سرٹیفکیٹ آف کارپوریشن ملنے کے بعد  الحبیب ایکسچینج کو اپنے کام کا آغاز کرنے کیلئے مثبت اشارہ مل گیا  ہے ۔

الحبیب ایکسچینج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایکسچینج کمپنیوں کے شعبے میں اسٹرکچرل  اصلاحات کے مطابق بینک الحبیب کا ایک اقدام ہے اور جس کا مقصد اپنے صارفین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

الحبیب ایکسچینج کی مرکزی برانچ کا افتتاح معزز گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد نے جناب عباس ڈی حبیب بانی ممبر اور چیئرمین بینک الحبیب، جناب منصور علی خان ، چیف ایگزیکٹو، بینک الحبیب، جناب سید فرقان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر، الحبیب ایکسچینج ، اسٹیٹ بینک، بینک الحبیب اور الحبیب ایکسچینج کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیا ۔

الحبیب ایکسچینج نے ہمیشہ انڈسٹری  میں بہترین اور قابل اعتماد نئے معیار قائم کرنے کی کوشش کی ہے اسی لئے یہ افتتاح فارن ایکسچینج سروسز کے  ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب