پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

جمعہ 19 اپریل 2024 12:11

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق سنٹرل چیئرمین ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے جبکہ محدود پیمانے پر انڈے اور مرغی کے گوشت کی برآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم ترقی یافتہ ملکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہمیں لیئرز کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا اور اس سلسلہ میں جامعہ زرعیہ کے ماہرین اہم اور کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جامعہ زرعیہ میں بین الاقوامی لیئرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسانی صحت کیلئے انڈوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں انسانی ضروریات کے تمام اجزا کو انتہائی مناسب انداز میں یکجا کر دیا ہے اسلئے ہر صحتمند شخص کی خوراک میں انڈوں کو شامل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی سائنسی اختراعات اور جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے ہر عمر اور ہر قسم کے لوگوں کیلئے ان کی ضرورت کے مطابق انڈے پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الحال پاکستان میں انڈوں کی کوالٹی اور معیار کے حوالے سے کوئی تفریق نہیں لیکن ترقی یافتہ ملکوں میں ہر شخص اور طبقے کیلئے الگ الگ قسم کے انڈے تیار کئے جا سکتے ہیں جن کی برآمد سے بڑی مقدار میں زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں پولٹری سے وابستہ لوگوں کے علاوہ سائنسدانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جنہوں نے اس سلسلہ میں ابتک ہونیوالی نئی سائنسی تحقیق کے بارے میں مقالے پیش کئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی