کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:59

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی میں بھی پنجاب کی طرح نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں نان بیس روپے اور روٹی کی قیمت سولہ روپے مقرر کی جائے ، پورے شہر میں نان پچیس سے لیکر تیس روپے جبکہ روٹی کم سے کم بیس روپے میں فروخت ہورہی ہے، جان لیوا مہنگائی نے سب سے زیادہ دسترخوان کو متاثر کیا ہے، کراچی میں روٹی اور نان پورے ملک کی نسبت زیادہ قیمت میں فروخت ہورہے ہیں ، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتیوالا نے کہا کہ محکمہ خوراک سمیت تمام متعلقہ ادارے نان اور روٹی کے وزن کے مطابق شہر میں نان اورروٹی کے نرخوں کا ازسرنو جائزہ لیں اور نان بائیوں کے ساتھ ملکر روٹی کے نرخوں کا وزن کے مطابق تعین کریں،اس وقت ملک میں شدید معاشی بحران ہے ان حالات میں لوگوں کے لیئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسز میں اضافہ ہورہا ہے بچوں کی تعلیم اور علاج مشکل ہوچکاہے ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اوپر سے حکومت نے بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ عوام سر پکڑ کر رورہی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا نے بجلی پر ٹرینیں ، کاریں، بسیں چلا دی ہیں اور ہم مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پنکھا بھی نہیں چلا سکتے جبکہ بجلی کے بل لوڈشیڈنگ کی طرح بڑہتے ہی جارہے ہیں، کراچی پاکستان کا بڑا شہرہے جہاںکے شہری سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہر جانب سے کراچی کے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے اور جیسے جیسے وقت آگے بڑھ رہا ہے ویسے ویسے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہوتے جارہے ہیں، کراچی میں لوگوں کے گھروں میںنہ تو بجلی ہے نہ گیس اور نہ ہی پانی کی لائنوں میں پانی آتا ہے، انہوںنے کہاکہ دیگر شہروں میں لوگوں کو مختلف بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں جس میں اہم ترین پانی، بجلی، گیس، صحت کی سہولیات سمیت تعلیم بھی بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے سرکاری سکولوں میں بچو ں کو یونیفارم اور کتابیں بھی بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگے ہوئے ہیں جہاں سے شہری چوبیس گھنٹے پینے کا صاف پانی بالکل مفت حاصل کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی غریب پرور شہر ہے پورے ملک سے لوگ یہاں مزدوری کرنے آتے ہیں لیکن بڑہتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے کی کم توڑ دی ہے، مہنگی روٹی سے سب سے زیادہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے جنہوں نے تین وقت کا کھانا ہوٹلوں سے کھانا ہوتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں نان اور چپاتی کی سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ