پاکستان اسٹا ک مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگ میل عبور کر گیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس76200پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اگرچہ انڈیکس 800سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے 75900پوائنٹس کی سطح پر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 93ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور56.13فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

جمعہ 24 مئی 2024 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) عالمی مالیاتی فنڈز کی پاکستان کی جانب سے نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کو اہم پیشرفت قرار دیئے جانے پر پاکستان اسٹا ک مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگ میل عبور کر گیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس76200پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اگرچہ انڈیکس 800سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے 75900پوائنٹس کی سطح پر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 93ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور56.13فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھا وا دیکھا گیا ،توانائی ،ٹیلی کام ،سیمنٹ ،پیٹرولیم سیکٹر زمیں نئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں868.56پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 75114.47پوائنٹس سے بڑھ کر75983.04پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 330.84پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 24113.97پوائنٹس سے بڑھ کر 24444.81پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48716.55پوائنٹس سے بڑھ کر49204.60پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 93ارب30کروڑ71لاکھ11ہزار987روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب54ارب89کروڑ78لاکھ39ہزار201روپے سے بڑھ کر102کھرب48ارب20کروڑ49لاکھ51ہزار188روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو23ارب روپے مالیت کے 60کروڑ98لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 75کروڑ89لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 383کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی215کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،145میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ13کروڑ،ورلڈ کال ٹیلی کا م5کروڑ5لاکھ ،دیوان سیمنٹ2کروڑ83لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ77لاکھ ،نشاط ملز لمیٹڈ2کروڑ اور سائمیٹر گروپ لمیٹڈ1کروڑ43لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے بھائو میں102.72روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1472.50روپے ہو گئی اسی طرح 49.66روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2836.07روپے پر جا پہنچی جبکہ شاہ مراد شوگر ملز لمیٹڈ کے بھائو میں32.07روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت567.84روپے ہو گئی اسی طرح 30.00روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت7970.00روپے پر آ گئی ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مئی کے دوران  کمی ریکارڈ

گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مئی کے دوران کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر3.3فیصد اضافہ، زروسیع میں معمولی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر3.3فیصد اضافہ، زروسیع میں معمولی کمی

عالمی بینک نے پاکستان  میں  دومنصوبوں کیلئے   535 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 535 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دیدی

کبڈی پنجاب کا مقبول ترین کھیل ہے، اسکے ذریعے نوجوانوں میں مسابقت کے جذبہ ،دیہی ثقافت کوپروان چڑھایا ..

کبڈی پنجاب کا مقبول ترین کھیل ہے، اسکے ذریعے نوجوانوں میں مسابقت کے جذبہ ،دیہی ثقافت کوپروان چڑھایا ..

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ملاقات کا انعقاد

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ملاقات کا انعقاد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کی   نیکوٹین پاوچزپر18 فیصدسیلزٹیکس کی  تجویز کی منظوری دیدی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کی نیکوٹین پاوچزپر18 فیصدسیلزٹیکس کی تجویز کی منظوری دیدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کاروبار میں انتہائی تیزی، انڈیکس نے 78 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کاروبار میں انتہائی تیزی، انڈیکس نے 78 پوائنٹس ..

ڈالر کے مقابلہ میں  پاکستانی کرنسی کی قدر 10 پیسے کی کمی

ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 10 پیسے کی کمی

اسلام آباد چیمبر   25 اور 26 جون کو ''آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس'' منعقد  کرے گا ، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر 25 اور 26 جون کو ''آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس'' منعقد کرے گا ، احسن ظفر بختاوری

عیدالاضحی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتظامات مثالی رہے، جی سی سی آئی

عیدالاضحی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتظامات مثالی رہے، جی سی سی آئی

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی

بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی

ملک سے سوتی دھاگے کی برآمدات میں  اضافہ، سوتی ملبوسات کی برآمدات میں کمی

ملک سے سوتی دھاگے کی برآمدات میں اضافہ، سوتی ملبوسات کی برآمدات میں کمی