رواں سیزن پاکستان سے مختلف ملکوں کو ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر مالیت کا 25 ہزار ٹن آم برآمد

اتوار 21 جون 2015 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) پاکستان سے مختلف ملکوں کو اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر مالیت کا 25 ہزار ٹن آم برآمد کر دیا گیا ہے، رواں سیزن پاکستان سے بہتر معیار کے آم برآمد کیے جانے اور بیرونی منڈیوں میں رمضان کی آمد کی وجہ سے کھپت بڑھنے سے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 25 فیصد تک زائد قیمت مل رہی ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق اس سال پاکستان سے آسٹریلیا اور امریکا کو بھی آم برآمد کیا جا رہا ہے آسٹریلیا کو اب تک 12 سے 15 ٹن جبکہ امریکا کو 25 سے 30 ٹن آم برآمد کیا گیا ہے۔

پاکستان سے اب تک سب سے زیادہ آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا ہے جس کا حجم 7500 ٹن ہے، پاکستانی آم کی افغانستان، سی آئی ایس ممالک اور ایران کو بھی برآمد جاری ہے ایران کو اب تک 9 ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

وحید احمد کے مطابق ملتان کے علاقے میں آندھی کی وجہ سے آم کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے ملک میں آم کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 60 فیصد ہے جبکہ پنجاب کی پیداوار میں ملتان کے علاقے کا حصہ 30 فیصد ہے حالیہ آندھی کی وجہ سے ملتان میں آم کی 90 فیصد تک فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین اور جاپان کو بھی آم کی ایکسپورٹ تجارتی بنیادوں پر شروع کر دی جائیگی چین والیوم کے لحاظ سے بڑی مارکیٹ ہے جبکہ جاپان ویلیو کے لحاظ سے اہم مارکیٹ ثابت ہو گی۔ چین اور جاپان کی منڈی کے لیے پاکستانی آم کی ظاہری بناوٹ کو بہتر بنانا ہو گا جس کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ رواں سال آم کی ایکسپورٹ کے لیے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، پورٹ اتھارٹیز، شپنگ کمپنیوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..