کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا
کے ایس ای 100 انڈیکس 208.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 34093.55 پوائنٹس پر بند
پیر 29 جون 2015 20:19
کراچی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 208.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 34093.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 208.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 34093.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 137.19 پوائنٹس کی تیزی سے 21343.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 114.63 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 388.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 154.61 پوائنٹس کے اضافہ سے 16277.43 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 44.19 پوائنٹس کی کمی سے 16565.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 113 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 41 روپے کے اضافہ سے 861 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 34 روپے کی تیزی سے 739 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاک اور مری بیوریج کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 200.01 روپے کی مندی سے 9999.99 روپے اور مری بیوریج کے حصص کی قیمت بھی 45.58 روپے کی کمی سے 954 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 23 ہزار 500 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 13.90 روپے سے شروع ہو کر 13.83 روپے پر ہی بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 29 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 280 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 5 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 399 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 22 ارب 9 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 343 روپے سے بڑھ کر 73 کھرب 57 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ 74 ہزار 258 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔Browse Latest Business News in Urdu
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان
این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..
اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک
خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ
تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس
اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..
پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..
لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..
فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
PSX Live Index
Updated: 05:29:02pm | 29-04-2024
Status: Closed | Volume: 613,314,754 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary