تاجروں کا ایک گروپ ہمارے اور حکومت کے مذاکراتی عمل کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

بدھ 15 جولائی 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکر ٹری نعیم میر اور پنجاب کے صدر محبوب سرکی نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کا ایک گروپ جو پاکستان بھر میں نما ئندگی بھی نہیں رکھتا ہمارے اور حکومت کے مذاکراتی عمل کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ تاجر تقسیم ہوگئے ہیں حالانکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ان کا نمائندہ بھی موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا تاجر برادری کے شدید احتجاج نے حکومت کو مذاکرات پر مجبور کیا ہے ۔ٹرانزیکشن ٹیکس کے خاتمے کیلئے جو کمیٹی بلائی گئی اس میں آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے مرکزی صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری نعیم میر اور پنجاب کے صدر محبوب سرکی نے نمائندگی کی جب ایف بی آر کے ممبران ملک پرویز ،ہارون اختر،عبدالمنان ،افضل خان سمیت فیڈریشن آف چیمبر اور ملک بھر کے چیمبرز کے صدور بھی شریک تھے ،ان سب کی متفقہ رائے کے ساتھ 0.6فیصد ٹیکس کو ختم کرکے 0.3فیصد ٹیکس پر سب نے اتفاق کیا ہے اور حکومت نے تاجروں سے وصول کی گئی 0.3کٹوتی کی رقم بھی واپس کر دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہم ٹیکس چوروں کے نہیں ٹیکس دینے والوں کے نمائندے ہیں ۔خالد پرویز تاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔۔ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ تاجروں میں تفرقہ نہ ڈالیں۔حکومت نے 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ان پر لگایا ہے جو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے۔اس حوالے سے ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات عید کے بعد ہونگے۔

جس میں طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی کمیٹی میں خالد پرویز کا نام بھی شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ عید کے بعد24جولائی کو ملک بھرکی تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہورہاہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور ہم خالد پرویز سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اس اجلاس میں ضرور شریک ہوں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی