کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی سطح چھونے کے بعد 2 بالائی حدوں کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کاروبار کے اختتام پر 35600پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 35800پوائنٹس کی سطح پر بند ہو ا

جمعرات 16 جولائی 2015 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی زبردست مندی، تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی سطح چھونے کے بعد 2 بالائی حدوں کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور کاروبار کے اختتام پر 35600پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 35800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بدھ کی نسبت 5کروڑ شیئرز زیادہ رہی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی۔ غیر ملکی سرمائے کی آمد اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل، توانائی، ٹیلی کام، آٹو موبائل اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 35700، 35800، 35900اور 36000پوائنٹس کی 4بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا 36029.21پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تاہم مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشن کی جانب سے حصص کی قیمتیں بڑھنے پر منافع کے حصول کی خاطر حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام تک یہ سطح تو برقرار نہ رکھ سکا تاہم 187.91پوائنٹس اضافے سے 35699.75پوائنٹس سے بڑھ کر 35887.66پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 103.57پوائنٹس اضافے سے کے ای سای 30انڈیکس 22350.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24761.57پوائنٹس سے بڑھ کر 24889.63پوائنٹس پر جا پہنچا۔ تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب 90کروڑ 2لاکھ 46ہزار 817روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76کھرب 48ارب 51کروڑ 96لاکھ 889روپے سے بڑھ کر 76کھرب 88ارب 41کروڑ 98لاکھ 47ہزار 706 روپے ہویا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 60کروڑ 22لاکھ 82ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے تک محدود رہا جبکہ بدھ کو 55کروڑ 15لاکھ 38ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 16ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 218کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 134میں کمی اور 376کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی۔

کاروبار کے لحاظ سے پیس پاک 5کروڑ 35لاکھ، پرویز احمد 4کروڑ 33لاکھ، لوٹ کیمیکل 3کرور 48لاکھ، کے الیکٹرک 2کروڑ 92لاکھ اور پی ٹی سی ایل 2کروڑ 59لاکھ حصص کے سودں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 500روپے اور نیسلے پاک کے بھاؤ میں 245روپے کا اضافہ جبکہ پنجاب آئل کے بھاؤ میں 8.67روپے اور پاک انٹرنیشنل کنٹینر کے بھاؤ میں 8روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر