کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں36ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.05پوائنٹس اضافے سے 36228.88پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 6 اگست 2015 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 36200پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت0.32فیصدزائد جبکہ60.70فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس36471پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آنے اور سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو جائز قرار دینے کے فیصلے کے مثبت اثرات مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.05پوائنٹس اضافے سے 36228.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر397کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ133کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب57کروڑ50لاکھ13ہزار209روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب56کروڑ31لاکھ27ہزار 356روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں33کروڑ78لاکھ28ہزار580شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں10لاکھ92ہزار580 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت404.75روپے اضافے سے8570.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے10700.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے930.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت20.71روپے کمی سے1090.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کو سلک بینک کی سرگرمیاں2کروڑ63لاکھ26ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے29پیسے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ50لاکھ88ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت18پیسے اضافے سے8.25روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس31.18پوائنٹس کمی سے 22475.42پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس217.74پوائنٹس اضافے سے 60061.38جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس118.92پوائنٹس اضافے سے 25184.16پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی