سام سنگ نے پاکستان میں گیلکسی ’ جے‘ سیریزکے اسمارٹ فونزJ5 اورJ7 متعارف کردیئے

جمعہ 18 ستمبر 2015 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) سام سنگ نے پاکستان میں Selfie مرکوز تازہ ترین سمارٹ فونز گیلکسیJ5 اورگیلکسی J7 متعارف کرادیئے۔ سام سنگ کے ان شاندار سمارٹ آلات میں فرنٹ کیمرے کے ساتھ LED فلیش بھی لگا ہوا ہے جس نے مارکیٹ میں تمام ہم مرتبہ اسمارٹ فونزکو پچھاڑدیا ہے۔سام سنگ نے گیجٹس کی فراہمی کی روایت جاری رکھی ہے جو دلکش ڈیزائن اورپیش رو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ان سمارٹ آلات کی سام سنگ کے برانڈ سفیر جوش بینڈ اورسبیکہ امام توثیق کر رہی ہیں۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان میں موبائل کے سربراہ فرید اﷲ جان کا کہنا ہے کہ گیلکسی J5 اورگیلکسی J7 کے آغاز کا مقصد صارفین کودرمیانی سطح کی قیمت میں موبائل خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے آلات بہت مسابقتی قیمتوں پر سمارٹ فون استعمال کرنے کیلئے لاجواب تجربہ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

گیلکسی J5 & J7 کا جاذب نظرایکسٹیریئرانتہائی مسحورکن ہیں اوریہ اینڈرائیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم پرچلتے ہیں ۔جے5 میں تیزترین پروسیسرز 1.2GHz کواڈ کور Snapdragon 410 اورJ7 ڈیوائس میں 1.5 گیگاہرٹج Octa کور سام سنگ Exynos 7580 نصب ہیں ۔ J5 & J7 پروسیسرزکو بالترتیب 1.5GBریم ، 8GBروم اور16GBروم سے سپورٹ کیا گیا ہے اوران کی میموری microSD کارڈ کے ساتھ 128 جی بی تک قابل توسیع ہے ۔

دونوں سمارٹ ڈیوائسز ڈبل سم کی حامل اورسیاہ، سفید اورسنہری رنگوں میں دستیاب ہیں ۔ J5 کا سپرایمولڈ ہائی ڈیفینیشن سکرین 5.5 انچ اور J7 کا سکرین 5.0 انچ کاہے ۔دونوں ڈیوائسزکا فرنٹ کیمرہ 5MP لیڈفلیش اورریئرکیمرہ 13 ایم پی ہے جوسیلفی بنانے کیلئے موزوں ترین ہے۔J5 کی بیٹری کی طاقت mAh 2600 اور J7کی mAh 3000 ہے جو 342 گھنٹے تک یوز ٹائم فراہم کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے