تھائی لینڈ کے سرمایہ کار پاکستان میں زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر توجہ دیں، عاطف اکرام شیخ

جمعہ 2 اکتوبر 2015 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) تھائی لینڈ کے بورڈ آف سرمایہ کاری اور بیلیگر اینڈ کمپنی کے ایک وفد نے تھائی لینڈ بی او آئی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مز چولادا اریراجاکل کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں خاص طور پر زراعت، خوراک، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکلز، تعمیرات اور جیولری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے کہا کہ وہ پاکستان کو کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے ایک اہم ملک سمجھتے ہیں اور ان کے دورے کا مقصد پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی فارماسوٹیکل کمپنیاں تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں داخل ہو چکی ہیں اور پاکستان کے فارماسوٹیکلز سمیت دیگر شعبوں کے صنعتکار اپنی مصنوعات کا معیار بہتر کر کے تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں اپنے لئے جگہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان نے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کیلئے بات چیت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کے طے پانے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مزید بہتری آئیگی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زوردیا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار ایک دوسرے کے ملک میں اپنے لئے پائے جانے والے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور دوطرفہ تجارت میں بھی بہتری آئیگی۔

انہوں نے کہا کے پاکستان کی معیشت کے زراعت ، فوڈ پراسسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، انجینئرنگ، فارماسوٹیکلز، آٹوموبائل اور تعمیرات سمیت دیگر شعبوں میں تھائی لینڈ کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادوں طور پر ایک زرعی ملک ہے لہذا تھائی لینڈکے سرمایہ جدید زرعی شعبے کی جدید ٹیکنالوجی و میشنری پاکستان میں لا کر جائنٹ وینچرز قائم کریں جس سے وہ زراعت اور ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کر کے اپنے کاروبار کو بہتر طور پر ترقی دے سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن