گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں شرکت کے لئے ٹیٹرا پیک کی تیاریاں

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تین روزہ نمائش کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوگا

پیر 12 اکتوبر 2015 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیٹرا پیک (Tetra Pak)نے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش 2015 میں صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی اور ان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہے ۔ یہ جنوبی ایشیا ، مشرق وسطیٰ اورافریقہ (MEASA region) میں کھانوں اور مشروبات کی تیاری، اس کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری سے متعلق پورے خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

یہ نمائش 27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں 30 ہزار سے زائد کاروباری افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ٹیٹرا پیک کے گریٹر مڈل ایسٹ اور افریقہ (جی ایم ای اور اے) کے پریذیڈنٹ عمار زاہد نے بتایا، " ٹیٹرا پیک میں ہمارا تخلیقی ایجنڈا پروسیسنگ اور پیکیجنگ کی نئی سہولیات تک ہی محدود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم نئی مصنوعات متعارف کرانے، آپریشنل کارکردگی میں بہتری، ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے سمیت بہت سے شعبوں میں صارفین کی مدد کرتے ہیں۔

ہم جدت کے ذریعے اہمیت پیدا کرتے ہیں۔ یہ ہی فرق ہے جس نے ہماری قیادت کے سلسلے کو جاری رکھتا ہے اور یہ ہمیں بااختیار بناتا ہے کہ اپنے صارفین کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔"ٹیٹرا پیک کا بوتھ چھ اہم حصوں پر مشتمل ہے۔ ان میں تیکنیکی خدمات، پروسیسنگ کی سہولیات، سپلائی چین، مارکیٹنگ کی خدمات، ماحولیاتی مسائل کے حل، پروڈکٹ پورٹ فولیو (وال آف فیم) شامل ہے۔

ان کا مختصر احوال کچھ یوں ہے۔ ٹیٹرا پیک ای تھری، یہ ایک فلنگ مشین کا پلیٹ فارم ہے جس میں پیکیجنگ کے مٹیریل کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے بجائے الیکٹران بیم کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹیٹرا پیک ای تھری اپنے صارفین کو ہمہ اقسام کے فائدے پہنچاتا ہے۔ ایک گھنٹے میں 40 ہزار سے زائد تک پیکیجز کی تیاری کے ساتھ یہ نیا فلنگ پلیٹ فارم آپریشنل لاگت میں کمی ، ماحولیاتی کارکردگی میں بہتر ی اور پیداوار کی استعداد میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید برآں ، واٹر فلٹریشن یونٹ ایک جدید ترین سہولت ہے جو پیکیجنگ میں پانی کی 95 فیصد تک بچت کرتی ہے جبکہ پروسیسنگ میں صرف 10 فیصد پانی استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کے پیداواری عملے کے لئے تمثیلی تربیت کے ماڈیولز میں بالکل حقیقی انداز سے تربیت کا اہتمام ہے۔ نمائش کے دوران ٹیٹرا پیک عالمی صنعتی رہنما کے طور پر صارفین کے لئے مختلف سمینارز کا انعقاد کرے گا۔

ٹیٹرا پیک ڈیری انڈیکس سمینار کے دوران دنیا بھر میں مائع دودھ کی صنعت سے متعلق بین الاقوامی اہمیت کی حامل مستند رپورٹ 2015 کے نتائج سامنے لائے جائیں گے۔ اسی طرح ٹیٹرا پیک فوڈ پروٹیکشن ٹیکنالوجیز سمینار کے دوران صارفین کو بتایا جائے گا کہ ٹوٹل سسٹم سپلائیر اور پارٹنر کے طور پر ٹیٹرا پیک کس طرح کھانوں کے تحفظ میں اضافہ فراہم کرسکتا ہے۔

ایک اور سمینار بعنوان گہری تکون (Deeper in the Pyramid) میں مارکیٹ میں موجود مواقع اجاگر کئے جائیں گے کہ کس طرح کم آمدن والے کروڑوں گھرانوں بالخصوص تیزی سے ابھرتی مارکیٹوں میں تازہ، صحت بخش اور کم لاگت کی حامل مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں۔عمار زاہد نے کہا کہ الاقوامی طور پر مشرق وسطیٰ اور افریقہ سمیت وسیع خطے بین ٹیٹرا پیک کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں شامل ہیں جہاں گزشتہ سال 27 ارب سے زائد کے پیکیجز صف اول کی فوڈ کمپنیوں کو فراہم کئے گئے۔

گلف فوڈ مینوفیکچرنگ میں ہماری اور ہماری سرگرمیوں کا اظہار اس لئے ضروری ہے کہ تاکہ حقیقی فرق نظر آئے کہ ہم اپنے صارفین کے لئے جدت، مالیت اور خدمات کے ذریعے کامیابی جاری رکھنے کو یقینی بناتے ہیں۔ گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں ٹیٹرا پیک کا بوتھ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زبیل ہال کے اسٹینڈ زیڈ سی ٹو میں قائم ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..