آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جعلی دستاویزات کے ذریعے سونے کی ایکسپورٹ اور بڑے پیمانے پر مس ڈکلریشن کے تناظر میں اپنے اراکین کے کوائف کی اسکروٹنی شروع کردی

جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جعلی دستاویزات کے ذریعے سونے کی ایکسپورٹ اور بڑے پیمانے پر مس ڈکلریشن کے تناظر میں اپنے اراکین کے کوائف کی اسکروٹنی شروع کردی ہے، تمام اراکین سے ان کے شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق کے ساتھ بینک سرٹیفکیٹ اور این ٹی این طلب کیا جارہا ہے۔

کمپنیوں کی رکنیت کے لیے تجویز اور تائید کنندگان کے کوائف کی بھی اسکروٹنی کی جائیگی جن کمپنیوں کے کوائف کی تصدیق نہیں ہوگی ان کی رکنیت منسوخ کردی جائیگی۔ آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمٰن کے مطابق کسٹم اور ایف آئی اے کے زیر تفتیش مقدمات میں جعلی دستاویزات کے ذریعے سونے کی ایکسپورٹ اور مس ڈکلریشن میں ملوث جعلی کمپنیوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایسوسی ایشن نے رکنیت سازی اور تجدید کے لیے اسکروٹنی کا عمل سخت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے قواعد کے مطابق رکنیت سازی کے لیے صرف این ٹی این کی شرط لازم ہے تاہم ملک اور انڈسٹری کے مفاد میں نئی رکنیت سازی اور تجدید کے لیے اب این ٹی این کے ساتھ نادار سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ اور بینک سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ غلط اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے اور 2012کے وسط میں بھی ایسوسی ایشن نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سونے کی ایکسپورٹ کے لیے ایس آر او 266کے غلط استعمال کی نشاندہی کی تھی ۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کی ایکسپورٹ میں بے قاعدگیوں کا معاملہ مختلف میٹنگز کے دوران کسٹم حکام کے سامنے بھی بارہا اٹھایا جاتا رہا۔ بعد ازاں ایف آئی اے اور کسٹم کی جانب سے سونے کی ایکسپورٹ میں بے قاعدگی، جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات شروع کی گئیں جس میں ایسوسی ایشن نے ایف آئی اے اور کسٹم حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام مطلوبہ معلومات اور ریکارڈ فراہم کیا۔

ایسوسی ایشن نے سونے کے زیورات کی امپورٹ ایکسپورٹ کے طریقہ کار کو فول پروف بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر نئے ایس آر او 760 کے قواعدوضوابط مرتب کرنے میں حکومت کی بھرپور معاونت کی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ایسوسی ایشن جعلی دستاویزات کے ذریعے ایکسپورٹ کی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچانے والے اور ٹریڈ کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی