پاسڈیک پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کرے گی

منگل 27 اکتوبر 2015 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) ماربل اور گرینائٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ’ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس‘ میں شرکت کرے گی۔ یہ کانفرنس 4 اور 5 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ جس میں تین سو سے زائد مقامی و غیرملکی سرمایہ کار‘ کاروباری شخصیات ‘ فیصلہ سازاور ماہرین شرکت کریں گے۔

پاسڈیک اس موقع پر سرمایہ کاروں سے کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ ماربل و گرینائٹ اور ماربل موزیک کی مصنوعات کی نمائش بھی کرے گا۔ماربل اور گرینائٹ پاکستان کا ایک ابھرتا اور امید افزا شعبہ ہے جس میں سرمایہ کاری سمیت برآمدات اور روزگار کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

قدرت کی فیاضی کی بدولت پاکستان میں ماربل ‘ گرینائٹ اور اونکس کے وسیع ذخائر ہیں جو مختلف رنگوں‘ شیڈز‘ پیٹرنزاور دھاریوں کے حامل ہیں۔

پاسڈیک نے ملک میں جدید ترین مشینوں کی مدد سے ماربل اور گرینائٹ کی کان کنی کو متعارف کرایا ہے جس کی بدولت بین الاقوامی معیار کے مطابق چوکور بلاکس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے جس کا مقصد اس سیکٹر کو ڈائمنشنل سٹون انڈسٹری میں ڈھالنا ہے۔ اس طریقہ کان کنی سے دوران پیداوار پتھر کا کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔ اس طرح قدرتی معدنیات زیادہ سے زیادہ کارآمد بنائی جاتی ہے۔

برآمدات کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2007-2008 میں ماربل اور گرینائٹ کی مجموعی برآمدات تقریباً 40 ملین ڈالر تھیں جو اس وقت بڑھ کر 134 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ جدید کان کنی کے علاوہ پاسڈیک فاٹا سمیت رسالپور‘ چترال‘ لورالائی اور اسلام آباد میں پانچ ماربل سٹی (اندسٹریل اسٹیٹ) قائم کر رہا ہے جن کا مقصدپروسیسنگ کے شعبہ کو جدید سٹون ٹیکنالوجی اور مرضی کی سہولیات بہم پہنچاناہے۔ یہ منصوبے سرمایہ کاری کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔ماربل سٹی مہمند (فاٹا) اور ماربل سٹی رسالپور کا خاطر خواہ ترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقایا پر کام جاری ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی