جناح ہسپتال میں پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 نومبر 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ایند ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے زیرِ اہتمام جناح ہسپتال /علامہ اقبال میڈیکل کالج میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ایند ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے آؤٹ ڈور سے ایم ایس آفس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ احتجاجی ریلی میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے رہنماؤں ملک منیر احمد ،عاشق غوث، سلطان محمود بھٹی، شعیب انور چوہدری، طلعت سجاد،حافظ دلاور حسین، سید وسیم الحسن، حافظ اکمل، محمد اکبر، ریاض بلوچ، حاجی ناصر ،ساجد عمر، رانا ادریس، ریاض احمد، میاں شفیق الرحمن،محمد بلال، محمد آصف، سعدیہ ، زاہدہ ، فوزیہ رؤف ، نبیلہ و دیگر جناح ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھتے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم حکومتِ پنجاب محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عرصہ 65 سال سے یہ پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف سب سے زیادہ پسے ہوئے طبقے میں شامل ہیں۔ عرصہ پانچ سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

مگر جو کہ کاغذی کاروائی کی حد تک محدود رہی۔ پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آج بھی اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے در بدر ہیں ۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 1 تا 4 اور مِسنگ کیٹیگری (درجہ چہارم) کا سروس سٹرکچر ، BOM، ایڈہاک، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ، ورک چارج، پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو حکومت کی مجوزہ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔

ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 5 تا 17 کا سروس سٹرکچر ، گریڈ 5تا17 کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا رِسک الاؤنس ، پیرامیڈیکس گریڈ 5تا 17 کے سروس سٹرکچر پر مکمل عمل درآمد، ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈپلومہ ہولڈر ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو تنگ کرنا بند کرے۔سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری بند کی جائے۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام اورلوکل گورنمنٹ کے پیرا میڈیکس کے تمام مسائل جلداز جلد حل کئے جائیں۔

اگر ہمارے مطالبات جلد از جلد حل نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا اور10دسمبر2015ء کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس سے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے 7-Club سی ایم ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا جائے گا اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کا آئندہ احتجاج مورخہ 30-11-2015 بروز پیر کو چلڈرن ہسپتال ، لاہور میں ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط