پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انٹرنیشنل پارٹنرز تلاش کیے جا رہے ہیں، ندیم نقوی

افتتاح جنوری میں وزیر اعظم کریں گے،ایس ایم ای ایکسچینج کو بھی قائم کیا جائے گا،ایم ڈی کے ایس ای

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انٹرنیشنل پارٹنرز تلاش کیے جا رہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ممکنہ افتتاح جنوری میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کریں گے۔ جبکہ ایس ایم ای ایکسچینج کو بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ اسکرین کی لاؤنچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف سرمایہ کار حاجی غنی حاجی عثمان بھی موجود تھے۔ کے ایس ای کے ایم ڈی نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پارٹنرز کی حیثیت سے ترکی کے اسٹاک ایکسچینج (بورسا)، قطر اور لندن اسٹاک ایکسچینج سے بات چیت جاری ہے، ان انٹرنیشنل پارٹنرز کا روزانہ ٹریڈنگ حجم بہت زیادہ ہے اور اس سے ہماری کمپنی کو وسیع مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ای کی ترقی کے لیے جلد ہی جو ایکسچینج قائم ہوگا اس میں ایک ایس ایم ای کمپنی صرف پچیس ملین روپے کے ذریعے لسٹڈ ہوسکتی ہے اور اس میں پانچ سرمایہ کار شامل ہوسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس مینوں کے لیے 31 دسمبر 2015ء تک فیڈریشن چیمبرز کے اشتراک سے مختلف چیمبرز آف کامرس میں اسٹاک ایکسچینج سے منسلک آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کے ایس ای کی پارٹنر شپ کی ابتدا ہے اور مستقبل میں پرائیویٹ سیکٹر کے دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا کیونکہ ایف پی سی سی آئی کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ندیم نقوی نے کہا کہ کے ایس ای کی گزشتہ پانچ سال میں بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے اور دنیا کے ٹاپ ٹین ایکسچینجز میں کے ایس ای کا شمار ہوتا ہے اور ایک اشاریہ تین ٹریلین روپے حکومت اور کمپنیز نے اسٹاک ایکسچینج سے اٹھا رکھے ہیں اس کے علاوہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی دو بڑی ممبر کمپنیاں عارف حبیب فرٹیلائزر اور لکی سیمنٹ پاکستان کی وہ پہلی کمپنیاں ہوں گی جو امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں اپنے پلانٹ لگانے جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کو جب تک پچاس فیصد منافع کے آثار نہیں ہوں گے اس وقت تک وہ سرمایہ کاری کی جانب نہیں آئیں گے کیونکہ ہائی رسک اور شہر کے حالات کا کوئی پتا نہیں ہوتا۔ آئی پی او کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں سخت ریگولیشن لانے والے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے اسٹاک ایکسچینج میں اسلامی ٹریڈنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کو اس ضمن میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ستارا گروپ کوئلے سے چلنے والا پچاس میگا واٹ کا پاور پلانٹ تعمیر کر رہی ہے اور ہم نے اس ضمن میں تمام بینکوں سے اسلامی اصولوں کے مطابق کنسورشیم کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..