- Home
- Business
- Business News
- کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد ..
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
منگل 15 دسمبر 2015 21:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32700 ، 32600 اور 32500 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کی کمی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 0.6 زائد اور 65.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ، گیس ، بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 900 نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ۔(جاری ہے)
تاہم سندھ میں ممکنہ گورنر راج کے نفاذ کی خبروں کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔
جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 290.78 پوائنٹس کمی سے 32467.04 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ۔ 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 93 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمائے کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68 کھرب 33 ارب 80 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 287 روپے ہو گئی ۔ منگل کو مجموعی طور پر 14کروڑ 55 لاکھ 2 ہزار 100 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو گذشتہ روز کی نسبت 9 لاکھ 83 ہزار 780 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتو ں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سمینس پاک کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں ، جس کی حصص کی قیمت 30.00 روپے اضافے سے 950 جبکہ خیبر ٹو بیکو کے حصص کی قیمت 18.14 روپے اضافے سے 398 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 374.53 روپے کمی سے 7116.22 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت 33 روپے کمی سے 635 روپے پر بند ہوئی ۔ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 86 لاکھ 75 شیئرز کے ساتھ سرفرہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 1.96 روپے کمی سے 34.33 روپے اور پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 80 لاکھ 80 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت 10 پیسے کمی سے 66.57 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 164.01 پوائنٹس کمی سے 19066.82 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30انڈیکس 326.73 پوائنٹس کمی سے 54081.37 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 169.35 پوائنٹس کمی سے 22 ہزار 538.36 پوائنٹس پر بند ہوا ۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین
ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق
کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..
لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ
سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..
یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے
حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ
PSX Live Index
Updated: 06:29:02am | 02-05-2024
Status: Closed | Volume: 560,552,783 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary