پیٹرول کا مصنوعی بحران‘ اوگرا کی چھاپہ مار ٹیموں کے ملک بھر میں پیٹرول پمپوں پر چھاپے

مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے پیٹرول پمپ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے، موقع پر جرمانے عائد ہوں گے‘ ترجمان اوگرا

بدھ 23 مارچ 2016 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات بحران پیدا کرنے کا اوگرا چیئرمین نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے کیلئے ٹیمیں تسکیل دے دی ہیں۔ بدھ کے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئل شاہد نعمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارے ہیں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اوگرا افضل باوجوہ نے آن لائن کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اوگرا چیئرمین سعید احمد خان نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیٹرول مصنوعات کے مصنوعی بحران کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور ملک بھر میں پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں ان ٹیموں کی سربراہی شاہد نعمان کریں گے۔

(جاری ہے)

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اگرا کو اپنے آئل سٹاک اور آئل ڈپو بارے ماہانہ رپورٹ دینا ہوتی ہے اوگرا کی ذمہ داری ہے کہ آئل سٹاک پورا نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

گزشتہ سال بھی ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تھا اور اوگرا پر اس بحران کی ذمہ داری ڈالتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ملک میں کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائیی میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے یہ کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان کے نتیجہ میں کیا گیا ہے اوگرا چیئرمین اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ نواز شریف نے دو سالوں سے اوگرا سے ممبر آئل کی تعیناتی بھی نہیں کر سکے اور اپنی روایتی سستی کو ختم نہیں کر سکے۔

ملک کے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داری اوگرا کی ہے تاہم اوگرا میں بھی اربوں روپے کی کرپشن جاری ہے اور من پسند افسران کو نوازا جارہا ہے کرپشن مقدمات عدالتوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی