یو بی جی لیڈران کیساتھ ملکر ملکی معیشت کے استحکام کی جدوجہد کرینگے، 11بڑی تجارتی ایسوسی ایشنزکے نمائندوں کا عزم

منگل 10 مئی 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) ملک کی 11بڑی درآمدی وبرآمدی ٹریڈ ایسوسی ایشنزکے آل پاکستان الائنس آف ایسوسی ایشنز نے ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی لیڈران کے ساتھ ملکر ملکی معیشت کے استحکام کی جدوجہد کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ آل پاکستان الائنس آف ایسوسی ایشنزکے وفد میں شامل اراکین سلیم میمن بکیا، محمد انیس،امین لاثانی، خالد شفیع،ارشد جمال،احسن اعجاز مگوں اور دیگرنے یو بی جی لیڈران سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی)میں یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل زبیر طفیل ،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خالد تواب اور یو بی جی کے رہنماء شیخ شکیل احمدڈھینگڑا سے ملاقات کے دوران آل پاکستان پیپرمرچنٹس ایسوسی ایشن (ایپما) ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری،ٹی اینڈ ملک ایسوسی ایشن،پاکستان کیمیکل اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن،پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن، اسٹیل ایسوسی ایشن ،ٹائلز ایسوسی ایشن ،ٹائرایسوسی ایشن،کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن،پاکستان ہارڈ ویئرایسوسی ایشن اور الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے یو بی جی لیڈران کو اپنی اپنی ٹریڈ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورسیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے یقین دلایا کہ تمام ٹریڈ سے وابستہ بزنس مینوں کے مسائل کوحکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرنے کی مکمل کوششیں کی جائیں گی۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ2 سال میں فیڈریشن انتخابات میں یو بی جی نے بھرپور کامیابی بزنس کمیونٹی کی مکمل حمایت سے حاصل کی اور ہم نے بزنس کمیونٹی سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں،ایف پی سی سی آئی میں بے قاعدگیوں اور کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، فیڈریشن کے اخراجات پر نہ صرف قابو پایا گیا بلکہ ماضی میں کی گئی لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کیاہے۔

زبیر طفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی تاجروں اورحکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہا ہے، ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی کادستہ مضبوط ومستحکم حیثیت اختیار کرگیاہے، بزنس کمیونٹی کا یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈران پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے کیونکہ ہم پورے پاکستان کے تاجرنمائندوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

زبیر طفیل نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں ایک نئے دور کا آغازکردیا ہے، ہم نے اپنے لیڈران اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی قیادت میں کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام واپس دلایا ہے، اب فیصلے ڈرائنگ روم کے بجائے مشاورت سے کئے جارہے ہیں کیونکہ ہم نے احتساب کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان