ہفتہ رفتہ, اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 36848 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ، مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا 1852کمپنیوں کاکاروبارہوا ،کاروبار کے لحاظ سے دیوان سلمان،پی ٹی سی ایل،کے الیکٹرک ،بائیکو پٹرولیم اورجاپان پاور سر فہرست رہے

اتوار 22 مئی 2016 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ،کے ایس ای100انڈیکس نے 36848پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ، گزشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب روپے کے قریب جا پہنچا۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا لیکن دوسرے کاروباری دن سے پانچویں کاروباری روز تک مسلسل تیزی کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہو گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 36200، 36300، 36400، 36500، 36600، 36700، 36800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا تھا تاہم بعض ا سٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس36700اور36800پوائنٹس کی دو بالائی حد وں سے نیچے گر گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 571.01 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 36122.49پوائنٹس سے بڑھ کر 36693.50 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 297.24 پوائنٹس کے اضافے سے 21395.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24612.74پوائنٹس سے بڑھ کر24899.63پوائنٹس پربندہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 78 ارب 31 کروڑ 85 لاکھ 34 ہزار 519روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 74 کھرب 3 ارب 87 کروڑ 57 لاکھ883روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 82 ارب 19 کروڑ 42 لاکھ53ہزار402روپے ہوگیا ۔

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 46کروڑ83لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ9لاکھ54ہزارحصص رہااور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی ۔ مجموعی طور پر 1852 کمپنیوں کاکاروبارہوا جن میں سے 942کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،798میں کمی اور 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سلمان،ٹی پی ایل ٹریکر،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پی ٹی سی ایل،سوئی ناردرن گیس کمپنی،پاک انٹرنیشنل بلک،دیوان موٹرز،کے الیکٹرک لمیٹڈ،بائیکو پٹرولیم،جہانگیرصدیق کمپنی،دیوان سیمنٹ اورجاپان پاورسرفہرست ر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ