پاکستان ہنگری میں تجارتی نما ئش اور بزنس فورم منعقد کرے گا، پاکستان مغربی اور وسطی یورپ کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کو بھی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ہنگری کے سفیر اسٹوون زابوسے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 17 جون 2016 19:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری میں تجارتی نما ئش اور بزنس فورم منعقد کرے گا، پاکستان مغربی اور وسطی یورپ کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ کو بھی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے ۔ وہ جمعہ کو یہاں پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹوون زابوسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی، فوڈپراسیسنگ، ڈیری پراسیسنگ، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پانی کی مینجمنٹ اور ترسیل ، شہری کوڑے کی مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے جس سے ہنگری کی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ہنگری کے سفیر نے بتایا کہ ہنگری کے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک نے کام شروع کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کی تجارت میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہنگری کے وزیر معاشی سفارتکاری کے دورہ پاکستان سے ہنگری میں اس تاثر میں اضافہ ہورہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ملک ہے اورہنگری پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔پاکستانی کاروباری حضرات بھی ہنگری میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان سے ہنگری کیلئے بزنس ویزا کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

ہنگری کراچی میں بزنس سیکشن بھی کھولے گا تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معاشی مواقعوں سے بروقت آگاہی مل سکے۔ہنگری پاکستانی طلباء کو 80وظائف بھی فراہم کرے گا تاکہ ہنگری کے تعلیمی اداروں کی علمی تحقیق سے پاکستانی طلباء فائدہ اٹھا سکیں اور دونوں ممالک کی عوام کے مابین مثبت تعق قائم ہو۔ہنگری پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کرنا چاہتا ہے جس کا مسودہ یورپی یونین کو آراء کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اور وزیر تجارت کے دورے میں اس معاہدے پر دستخط کئے جا سکتے ہیں،ہنگری کے سفیر نے خرم دستگیر کو ہنگری کی معاشی سفارتکاری کے وزیر مملکت کی طرف سے ہنگری کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی