بندرگاہوں پر دالوں سے لدے سینکڑوں کنٹینرز روکے جانے پر کے سی سی آئی کا شدید تشویش کااظہار

فوری طور پر اِن کنٹینرزکو ریلیز نہ کیا گیا تو مقامی طلب کو پورا کرنا دشوار ہوجائے گا اور مارکیٹوں میں دالوں کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہوجائے گا ، کے سی سی آئی

بدھ 20 جولائی 2016 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی ۔2016ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور اجناس کے درآمدکنندگان نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے بندرگاہوں پر دالوں سے لدے سینکڑوں کنٹینرز روکے جانے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرفوری طور پر اِن کنٹینرزکو ریلیز نہ کیا گیا تو مقامی طلب کو پورا کرنا دشوار ہوجائے گا اور مارکیٹوں میں دالوں کی قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہوجائے گا جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب طبقے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی آئے دن کی من مانیوں پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کوایک خط ارسال کیا ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے عیدسے قبل دالوں سے لدے سینکڑوں کنٹینرز ایگزامیشن کے بہانے روک لیے تھے جو اب تک ریلیز نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر آف کامرس کو ممبران کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی شکایات کے مطابق تمام ضوابط پورے کرنے کے باوجود محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران نے بندرگاہوں پر درآمدی کنٹینرزروک کر درآمد کنندگان کو ہراساں کرنے کومعمول بنا لیا ہے حالانکہ یہ بات اُن کے علم میں ہے کہ اجناس کے کنٹینرز روکنے اور کلیئرنس میں مسلسل تاخیر سے مقامی مارکیٹوں میں دالوں کی قلت پیدا ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود پلانٹ پروٹیکشن کے افسران نے مفاد عامہ کا بالکل بھی خیال نہ رکھا جبکہ درآمد کنندگان نے کنٹینرز روکے جانے کوپی آئی سی ٹی ،کے آئی سی ٹی اور محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ملی بھگت قرار دیا ہے جس کا فائدہ ٹرمینل آپریٹرز کو ہو رہاہے۔

خط میں کے سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر اجناس کے سینکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس میں رکاوٹ پیدا کردی ہے ۔کنٹینرز کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہونے سے درآمد کنندگان کو ڈیمرج ا ور ڈی ٹینشن کی مد میں خطیر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔انہوں نے اجناس کے کنسائمنٹس کی بار بار ایگزامینشن پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کنسائمنٹس کے نمونے لیبارٹری کوبھیجنے کے بجائے تمام کنٹینرز کوبندرگاہ پر اتارنے کے احکامات صادر کر دیے گئے ۔

مجوزہ طریقہ کار میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں لہٰذابندرگاہ پر گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے تمام کنٹینرز کو اتارناممکن نہیں جبکہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا عملہ جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچتا ہے تاکہ درآمد کنندگان پر ساز باز کے لیے دباوٴ بڑھایا جاسکے۔کے سی سی آئی کے خط میں مزیدکہا گیاہے کہ ملک میں پہلے ہی غذائی اشیاء اور اجناس کی قلت ہے اور اس کمی کوپورا کرنے کے لیے یہ اشیاء درآمدکی جاتی ہیں تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں سپلائی کر کے ملکی طلب کو پورا کرتے ہوئے اجناس کومہنگا ہونے سے روکاجاسکے اور عوام کو مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

کے سی سی آئی کے صدراور درآمد کنندگان نے بندرگاہوں پر پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کو حکومت کی ساکھ متاثر کرنے کاباعث قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کرنے اور روکے گئے سینکڑوں کنٹینرزکی فی الفور کلیئرنس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مارکیٹ میں اجناس کی قلت کو دور کرنے اور قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو بڑھنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ درآمد کنندگان کو مزید نقصانات سے بچایا جاسکے

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی