چین کا شینڈونگ چیمبر کراچی چیمبر کے ساتھ باہمی تعاون کا خواہش مند

بدھ 3 اگست 2016 21:42

کراچی ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 اگست ۔2016ء) چین کے شینڈونگ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ وسیکریٹری جنرل وانگ ژیمین نے کہا ہے کہ شینڈونگ چیمبر کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ باہمی تعاون کے اشتراک کو بڑھانے کا خواہش مند ہے تاکہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔

کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر13رکنی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے وانگ ژیمین نے کراچی کے تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز بھی کیں۔ اس موقع پربزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین و سابق صدر طاہر خالق، صدر کے سی سی آئی یونس محمد بشیر، سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان،نائب صدر محمد نعیم شریف،سابق صدر افتخار احمد وہرہ،منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجربھی موجود تھے جبکہ چین کے وفد میں فٹ ویئر، جیولری،لگیج،آٹو پارٹس،کیمیکلز، فرنیچر، الیکٹرونکس مصنوعات، خام مال،گھریلو اشیاء، انفراسٹرکچر کنسٹرکشن اور ریلوے ٹریک ٹولز وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجر شامل تھے۔

(جاری ہے)

چینی وفد کے سربراہ نے کراچی چیمبر کو شینڈونگ چیمبر آف کامرس کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں چیمبرز ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے جبکہ تعلقات بھی مضبوط ہوں گے اور ہمیں یہ موقع ملے گا کہ ساتھ مل کر تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں۔ قبل ازیں کراچی چیمبر کے صدر یونس محمد بشیر نے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں کراچی چیمبر کی خدمات اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں کراچی چیمبر کو نہ صرف ملک کے سب سے بڑے چیمبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ ممبرشپ کے لحاظ سے کے سی سی آئی کا شمار دنیا کے 10بڑے چیمبرز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہرِ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو چین کی تاجربرادری کو سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع فراہم کرسکتاہے اور سرمایہ کاری و مشترکہ شراکت داری کی اضافی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔کراچی ملکی معیشت میں 65فیصدسے زائد ریونیو جمع کرواتا ہے جو چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش شہر ہے جہاں وہ اپنے کاروبار کے قیام یا پھر مشترکہ شراکت داری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بہتر صورتحال ، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوار پورٹ کی تکمیل کے نتیجے میں اس خطے میں وافر بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ چین کی تاجربرادری پاکستان میں سرمایہ کاری اورشراکت داری کے ذریعے صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔پاکستان چائنا اقتصادی تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال2015-16میں پاکستان نے 1.903ارب ڈالر مالیت کی اشیاء چین کو برآمدکیں جبکہ 8.127ارب ڈالرکی اشیاء درآمد کیں جو 10ارب ڈالر سے زائدکے تجارتی حجم کو ظاہر کرتا ہے تاہم اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ گوادر اور سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور ان منصوبوں سے چائنا کے مغربی خطے کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کے لیے اہم راہداری حاصل ہوگی ۔چائنا کے لیے گوادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی بنیادی وجہ گوادر کے اطراف واقع خلیجی ممالک ہیں جہاں سے چین 60فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے۔

46ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والے سی پیک منصوبے کے علاوہ قراہ قرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن، تھر کول مائننگ کے منصوبے،پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن اور نیوکلیئر و نان کلیئر پاور جنریشن کچھ ایسے اہم منصوبے ہیں جو پاکستان کی اور چین کے درمیان بہتراقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی چیمبر اور شینڈونگ چیمبر کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔کراچی چیمبر کے ممبران اور چینی وفد کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے دوران چینی تاجروں نے نہ صرف اپنی مصنوعات و خدمات کو متعارف کرایا بلکہ انہوں نے مقامی طور پر بننے والی پاکستانی مصنوعات میں بھی دلچسپی لی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی