میزان بینک اور یاماہا موٹر پاکستان کے درمیان معاہدہ۔میزان بینک یاماہا موٹر سائیکلز کے تمام ماڈلز کو فنانسنگ فراہم کرے گا

بدھ 10 اگست 2016 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) میزان بینک نے یاماہا موٹر پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک یاماہا موٹر سائیکلز کے تمام ماڈلز کو فنانسنگ فراہم کرے گا۔ میزان بینک یہ فنانسنگ حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی شرعی اصولوں کے مطابق بائیک اجارہ پراڈکٹ کے تحت فراہم کرے گا۔

معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور یاماہا موٹر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اتو یاشوشی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہا کہ میزان بینک کنزیومر فنانسنگ پر زیادہ فوکس کر رہا ہے اور بینک اس وقت کار، جنریٹرز، لیپ ٹاپس، ہاؤسنگ فنانس اور مختلف پراڈکٹس پر فنانسنگ فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میزان بینک نے اس سال بائیک اجارہ پراڈکٹ متعارف کرائی ہے اور ہمیں مارکیٹ سے بہت شاندار رسپانس ملا ہے۔ یاماہا موٹر سائیکل کے ساتھ معاہدے سے موٹر سائیکلوں کی رینج میں ایک اچھا اضافہ ہے جس سے صارفین اب میزان بینک سے یاماہا موٹر سائیکلز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر یاماہا موٹر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اتو یاشوشی نے کہاکہ اسلامک فنانس کی آگاہی سے اسلامک کنزیومر فنانس پراڈکٹس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے اور اس معاہدے سے میزان بینک اور یاماہا موٹر سائیکلز موثر طریقے سے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ پوٹینشل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ معاہدے سے یاماہا صارفین کو میزان بائیک اجارہ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی