ٹیکسٹائل کی برامدات میں چار فیصد کمی تشویشناک ہے،جی ایس پی پلس کے باوجودسب سے بڑا برامدی شعبہ زوال پزیر ہے،برآمدات میں کمی ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ پالیسی کی کمزوری کا ثبوت ہے

اسلام آباد ویمن چیمبر کی کمیٹی برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی چیئرپرسن تبسم انوار کا بیان

منگل 23 اگست 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد ویمن چیمبر کی کمیٹی برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی چئیرپرسن تبسم انوار نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں ٹیکسٹائل کی برامدات میں چار فیصد کمی تشویشناک ہے کیونکہ یہ سب سے زیادہ زرمبادلہ اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے۔ امسال جولائی میں ٹیکسٹائل کی برامدات 982.6 ملین ڈالر تک گری ہیں جو گزشتہ سال جولائی 1.02 ارب ڈالر تھیں۔

جی ایس پی کی سہولت ، جولائی 2015 میں ٹیکسٹائل پالیسی میں برامدکنندگان کو ترغیبات دینے اور موجودہ بجٹ میں مختلف سہولتیں دینے کے باوجود ٹیکسٹائل کی برامدات میں کمی سے حکومت کی پالیسیوں کی کمزوری کا پتہ چلتا ہے۔ تبسم انوار نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس صورتحال میں ایکسپورٹ پالیسی میں 2018 تک برامدات کو 35ارب تک بڑھانے کا حدف مزاق بن کر رہ گیا ہے کیونکہ ایکسپورٹ پالیسی کے اعلان کے بعد برامدات میں اضافہ تو نہیں ہو سکا البتہ مسلسل گر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برامدات کے ساتھ اسکی استعداد بھی تیزی سے گرتی جا رہی ہے جس پر فوری توجہ دی جائے۔ موجودہ صورتحال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی گر رہی ہے اور بہت سے ملز مالکان نے یا تو کارخانے بند کر دئیے ہیں یا پروڈکشن کم کر دی ہے۔ریفنڈ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بہت سے کارخانہ دار بینکوں سے بھاری سود پر قرضہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں جس سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اور مسابقت کی صلاحیت پر ضرب پڑ رہی ہے۔

پینتالیس دن کے اندر ریفنڈ کی لازمی ادائیگی کے قانون کی پامالی کے نتیجہ میں ٹیکسٹائلز ملز کا تیس فیصد ورکنگ کیپیٹل پھنسا ہواہے جس سے ملکی سطح پر ٹیکسٹائل کی پیداواری صلاحیت میں بھی تیس فیصد کمی آئی ہے جس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو چٹ کر جائے گا۔اگر ریفنڈ کے مسائل حل نہ کئے گئے تودیگر برامدی شعبوں کی طرح یہ سیکٹر بھی تباہ ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط