سٹیٹ بینک کی طرف سے ایس ایم ایز کو 400ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عاطف اکرام شیخ

جمعرات 25 اگست 2016 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2020تک چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو 400ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے تاجر برادری اس کا غیر مقدم کرتی ہے کیونکہ اس سے ایس ایم ایز کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر کریں اور قومی معیشت کی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ 80فیصد غیر زرعی لیبر فورس کو روزگار فراہم کر رہے ہیں جبکہ قومی پیداوار اور برآمدات میں ان کاروباری اداروں کا حصہ بالترتیب 40فیصد اور 35فیصد ہے لہذا یہ اشد ضروری ہے کہ حکومت ان کاروباری اداروں کے بہتر فروغ کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز کیلئے آسان قرضے کا حصول سب سے بڑا مسئلہ ہے جس وجہ سے ان کاروباری اداروں کو ابھی تک بہتر ترقی نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ 2008میں بینک چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کواپنے کل کمرشل قرضوں کا 17فیصد فراہم کرتے تھے جبکہ 2014میں یہ شرح کم ہو کر صرف 6فیصد تک آ گئی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایس ایم ایز کیلئے قرضے کا حصول پاکستان میں کتنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ایس ایم ای شعبے کی ترقی پر زیادہ توجہ دینا ہے کیونکہ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 5میں سے 4 نئی نوکریاں ایس ایم ای شعبے کے ذریعے پیدا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ایس ایم ایز کیلئے سازگار ریگولیٹری ماحول پیدا کرے اور ان کو آسان قرضوں سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں ہر ممکن تعاون کرے تا کہ یہ کاروباری ادارے اپنی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر کر سکیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ عالمی معیشت کو اس وقت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان حالات میں بہت سے ممالک پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے ایس ایم ایز پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو چھوٹے و درمیاجے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایس ایم ایز کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی شرح کو کم کرے تا کہ ان کاروباری اداروں کیلئے بلا تعطل توانائی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کیلئے علیحدہ انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے پر غور کرے جس سے اس شعبے کو بہتر ترقی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایم ای شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے خصوصی ٹیکس مراعات کا اعلان کرے جس سے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو نئی ٹیکنالوجی اپنانے میں سہولت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نیشنل فنانس انکلوژن سٹریٹجی کے تحت پچاس فیصد ایس ایم ایز کو آسان قرضے فراہم کر نے اور 2020تک ان اداروں کو 400ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے ایس ایم ایز کی پائیدار ترقی کیلئے راہ ہموار ہو گی اور ملک تیز رفتار اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی