ٹی ڈیپ کی بے تدبیری کی وجہ سے تاجر خواتین ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان

بھارت نے عالیشان پاکستان نمائش کے آرگنائیزرز، شرکاء کو ویزا دینے سے انکار کر دیا موجودہ سی ای او ٹی ڈیپ کی تعیناتی کے بعد برآمدات مسلسل گر رہی ہیں،میاں زاہد حسین

بدھ 31 اگست 2016 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے ٹی ڈیپ کی بد انتظامی سے تاجر خواتین اور ایکسپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ٹی ڈیپ نے بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں ستمبر کے مہینے میں تیسرے عالیشان پاکستان ایکسپو کا اعلان کیا جس پر مختلف کمپنیوں اور انفرادی تاجروں بشمول خواتین نے سینکڑوں اسٹالوں کی بکنگ کروا لی اور نمائش کیلیئے سامان بھارت بھجوا دیاکیونکہ پاکستانی مصنوعات خصوصاً گارمنٹس بھارت کے مڈل کلاس جس کا حجم ساٹھ کروڑ ہے میں اپنی کوالٹی کی وجہ سے بہت مقبول ہیں اور یہ نمائش بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا بہترین ذریعہ بھی تھی۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹی ڈیپ نے چار روزہ نمائش کیلیئے ایک اسٹال کی بکنگ کے دو لاکھ پچھتر ہزار وصول کیئے جبکہ منفرد مقام پرا سٹال کی بکنگ پانچ لاکھ روپے میں کی گئی تاہم کروڑوں کی مالیت کا سامان بھجوانے کے بعد پاکستانی کمپنیوں اور ایکسپورٹرز کو بتایا گیا کہ نمائش موخر ہو گئی ہے اور اب یہ ستمبر کے بجائے اکتوبر میں ہو گی جسکے بعد بھارت نے نمائش کے آرگنائیزرز اور شرکاء کو ویزا دینے سے انکار کر دیا جس پر نمائش کا انعقادمنسوخ کر دیا گیا ۔

یوں ٹی ڈیپ کی بد انتظامی کے سبب درجنوں کمپنیوں کو بھاری نقصان ہوا تاہم سب سے زیادہ نقصان عام تاجر خواتین کو ہوا جن کے وسائل محدود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس نقصان کی وجہ سی ای اوٹی ڈیپ کی ملکی برآمدات میں عدم دلچسپی اور تاجروں کی سیاست میں ضرورت سے زیادہ دلچسپی ہے جس کے نتیجے میں کاروباری برادری زبردست دھڑے بندی کا شکار ہو گئی ہے۔ برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ موجودہ سی ای اوٹی ڈیپ کی تعیناتی کے بعد ملکی برآمدات مسلسل تنزل کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں نمائش منسوخ ہونے سے بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور ٹریڈ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا نادر موقع ضائع ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ