کلرکس ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:43

راولپنڈی۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ملازمین کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو من و عن تسلیم کیا جائے ۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عامر مقصود بٹ نے ایپکا اجلاس کے موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت وعدے کے مطابق ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف کو فوری طور پر اپ گریڈ کرے، دیگر صوبوں اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے امتیاز کو ختم کیاجائے جبکہ اپ گریدیشن سے محروم محکمہ ایکسائز کے انسپکٹرز کی 16ویں سکیل میں ترقی و تمام کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پرکنفرم کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے۔

(جاری ہے)

عامر مقصود بٹ نے کہا کہ اسی طرح محکمہ زکواة کے کنٹریکٹ ملازمین و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں گروپ انشورنس کی صوبہ بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر ریٹاائرمنٹ پر دینے کی منظوری ، یوٹیلیٹی الاؤنس اور وفاقی ملازمین کی طرز پر ھاؤس ریکوزیشن کی سہولت کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

اس موقع پر راؤ عبدالغفار چیئرمین ،قاضی عتیق الرحمن صدر ،شکیل میو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،فہید اسلم جوائنٹ سیکرٹری اور جاوید یاسین سمیت دیگر راہنماء شریک تھے عامر مقصود بٹ نے کہا کہ اگر سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو یہ ملازمین اپنے حقوق کے لیے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔ایپکا راہنماؤں کاکہنا تھا کہ سرکاری ملازمین مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں لہذا ایپکا کا اصولی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا جائے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا سدباب کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی