امسال پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 57لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا،ڈاکٹرصغیر

بدھ 21 ستمبر 2016 17:33

ملتان۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) کپاس پاکستان کی ایک اہم نقد آور فصل ہے، ہماری ملکی برآمدات میں اس کا حصہ 51فیصد ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار کپاس اور اس کی مصنوعات پر ہے۔ امسال پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 57لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا جبکہ پیداواری ہدف 95لاکھ گانٹھ مقرر کیا گیا تھا جبکہ کپاس کی کاشت 43لاکھ 88ہزار ایکڑ رقبہ پر ہوسکی۔

کاشت کے ہدف میں 21فیصد کمی کی وجہ سے پیداوار کے ہدف میں تبدیلی کرکے 75لاکھ گانٹھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صغیر احمد ڈائریکٹر کاٹن، چوہدری نصیر احمد ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) اور نوید عصمت کاہلوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پر مشتمل ٹیم نے بستی ملوک، لاڑ اور قصبہ مڑل میں کپاس کے معائنہ کے دوران کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں سال وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید اور سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات نے مل کر کسانوں کی رہنمائی میں عملی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ایک بھر پور فصل کی توقع کی جارہی تھی لیکن گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سفید مکھی کے شدید حملہ کی وجہ سے پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید برآں روئی کی کوالٹی بھی خراب ہونے کا امکان ہے جس سے کسانوں کو پھٹی کی کم قیمت ملنے کی وجہ سے معاشی نقصان کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد کی سربراہی میں ٹیم کے ممبران نے سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے کاشتکاروں کو زہروں کے استعمال بارے سفارشات دیں۔ ٹیم کے ممبران نے مزید بتایا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے تمام شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں جاکر کسانوں کی رہنمائی کریں اور بالخصوص کپاس کی فصل سے سفید مکھی کا موثر تدارک کریں تاکہ فصل کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی