2.4بلین حجم کی سرمایہ کاری کے ساتھ جرمن یورپ میں پاکستان کا اہم ترین تجارتی ساتھی ہے‘عائشہ غوث پاشا

پاکستان اور جرمن کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات کے استحکام اور ترقی کیلئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہمیشہ جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ پوری تن دہی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے گا ‘صوبائی وزیر خزانہ

جمعہ 23 ستمبر 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء ) 2.4بلین حجم کی سرمایہ کاری کے ساتھ جرمن یورپ میں پاکستان کا اہم ترین تجارتی ساتھی ہے، سیمنز،بی اے ایس ایف،کے ایس بی اور میٹرو سمیت جرمنی کی تیرہ بڑی کمپنیاں ملک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور منافع کما رہی ہیں ۔امید ہے کہ مستقبل میں جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے اس سرمایہ کاری کو مزید فروغ حاصل ہو گا اور بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں انویسٹمنٹ میں کو ترجیح دیں گے ،ملک میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کہ لیے حکومت بہت سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری کے علاوہ کئی ایسے محرکات شامل ہیں جو سرمایہ کاروں میں ترغیب کا باعث بنتے ہیں جن میں قانونی شناخت رکھنے والوں کو 100فیصدفارن شیئر ہولڈنگ کی اجازت ، کیپیٹل ،رائلٹی اور کمپنی کے منافع کی اپنے وطن میں منتقلی کی آزادی ، ماہرین کی خدمات سستی لیبرفورس کی فراہمی، ڈبل ٹیکسیشن سے تحفظ اوررجسٹریشن اور وصولیوں کے نظام میں آسانی خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام لاہور میں جی پی سی سی آئی پنجاب ریجن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمن کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات کے استحکام اور ترقی کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہمیشہ جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ پوری تن دہی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے گا اور سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔

صوبائی وزیر خزانہ نے چیمبر کے ممبران اور جرمن کمپنیز کے مالکان کو بتایا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اینٹی ٹیررازم فورس کی مدد سے ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے جو دنیا پاکستان کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔توانائی کہ بحران کو ختم کرنے کہ لیے کوئلے،ہوا ،پانی اور گیس سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ کی طلب کے مطابق لیبر فورس تیا کی جا رہی ہے۔ فنی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور نوجوانوں میں خود کفالت کے رجحان کی آبیاری کی جا رہی ہے تاکہ 180ملین کی آبادی کے اس ملک میں جس کے 60فیصد باشندوں کی عمر 15سے30سال کے درمیان ہے کومعیشت میں بہتری کا ذریعہ بنایا جا سکے۔تقریب سے جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر قاضی محمد اور جرمنی سفیر سٹیو سٹائن لائن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر خزانہ نے چیمبر کے پنجاب ریجن کا افتتاح کیا جس کے بعد چیمبر ک ممبران جرمنی سفراء اور صوبائی وزیر خزانہ کے درمیان اعزازات کا تبادلہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..