گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرتیزی کارحجان غالب رہا

کے ایس ای100انڈیکس7بالائی حدعبورکرتاہوا41200پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پربندہوا مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ،حجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرتیزی کارحجان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس7بالائی حدعبورکرتاہوا41200پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبارکاآغازتیزی کے ساتھ ہوااورصرف تین کاروباری دنوں میں انڈیکس 711.65پوائنٹس بڑھ گیا تاہم دوروزہ مندی کے باعث انڈیکس52.98پوائنٹس گھٹ بھی گیا۔

ہفتہ وارپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کاروبای تیزی کیساتھ انڈیکس40600،40700،40800،40900،41000،41100اور41200پوائنٹس کی7بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب رہا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کار زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ایشیائی مارکیٹ میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کے سبقت لے جانے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو ایک بار پھر متحرک کر دیا ،منافع بخش شعبوں میں انویسٹمنٹ کیساتھ خریداری کا رجحان بھی دیکھا گیا جسکی وجہ سے سرمایہ بھی بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں658.67پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40541.81پوائنٹس سے بڑھ کر41200.48پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس227.71پوائنٹس کے اضافے سے22663.91پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس27682.25پوائنٹس سے بڑھ کر28275.07پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب64ارب92کروڑ29لاکھ57ہزار496روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم82کھرب23ارب52کروڑ89لاکھ86ہزار808روپے سے بڑھ کر83کھرب88ارب45کروڑ19لاکھ44ہزار304روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 77کروڑ48لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین46کروڑ28لاکھ71ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی۔گزشتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر2273کمپنیوں کاکاروبارہواجس سے میں1297کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،907میں کمی اور69کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پی آئی اے،بینک آف پنجاب،پیس پاک لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ،کوئس فوڈ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،جاپان پاور،لوٹے کیمیکل،سمٹ بینک،ٹیلی کارڈلمیٹڈ،کے الیکٹرک لمیٹڈاورورلڈکال ٹیلی کام سرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ