آل پاکستا ن بزنس فورم نے خوشحال،پر امن اور تشد سے پاک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا

فورم کی جانب سے چار مختلف شہروں میں منعقدہ کانفرنسوں میں تبادلہ خیال کے ذریعے جدید پاکستان کی تشکیل کیلئے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کیلئے تجاویز دی گئیں

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) آل پاکستا ن بزنس فورم کی جانب سے منعقدہ اہم کانفرنسوں میں ماہرین نے خوشحال،پر امن اور تشد سے پاک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے ۔آل پاکستان بزنس فورم کی جانب سے چار مختلف شہروں میں منعقدہ ان کانفرنسوں میں تبادلہ خیال کے ذریعے جدید پاکستان کی تشکیل کیلئے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کیلئے تجاویز دی گئیں،ان کانفرنسوں میں میڈیا نمائندگان،سول سوسائٹی،چیمبرز آف کامرس،مختلف تجارتی تنظیموں،صنعتکاروں،قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے نمائندوں نے پاکستان میں امن کے قیام کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

ان کانفرنسوں کے شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ دہشتگردی کے باعث پاکستا ن کو معاشی طور پر بے پناہ نقصان پہنچا ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن و خوشحالی کا تصور ممکن نہیں ہے ،لہذا ہمیں بھی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس کوششیں کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان بزنس فورم کے صدرابراہیم قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی،سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کا کردار انتہائی اہم ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے پائیدار اور دیرپا امن انتہائی اہم ہے اور ہمیں امن کے قیام کیلئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا،کانفرنسز کے شرکاء نے اس موقع پر آل پاکستا ن بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم موضوع پر کانفرنسز کا انعقاد کرکے پاکستان میں امن کے قیام اور خوشحالی کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو پلیٹ فارم مہیا کیا اور ٹھوس تجاویز پر مبنی ایک روڈ میپ تیار کیا جس کی مدد سے ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ کرکے خوشحالی کے سفر کو تیز کیا جاسکتا ہے ۔

آل پاکستا ن بزنس فورم کی جانب سے گاہے بگاہے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جاتا رہتا ہے جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ جمع کرکے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پر مبنی سیر حاصل گفتگو کی جاتی ہے اور ان مسائل کے ٹھوس حل پیش کئے جاتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی